آج کے دور میں سر درد اور نظر کی کمزوری ایسے امراض ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ تیزی سے بڑھ رہے ہیں‘بچے‘ بڑے اور بوڑھے سب اس سے متاثر ہیں‘ تقریباً ہر گھر میں ان بیماریوں میں مبتلا کوئی نہ کوئی مریض موجود ہے۔اس مرض سے نجات پانے کے لئےایک مجرب ٹوٹکہ تحریر کر رہا ہوں جو عبقری رسالہ میں پڑھا‘ آزمایا اور بہت مجرب پایا۔ ایک چمچ خشخاش چائے یا قہوہ میں ڈال کر پئیں‘چند دن استعمال کرنے سے ہی سردرد اور نظر کی کمزوری میں بہت افاقہ ہوگا۔مزید اس کے علاوہ یہی ٹوٹکہ موسمی امراض نزلہ و زکام کے لئے بہت مفید ہے۔(نذیر احمد‘جہلم)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں