ایک شخص نہایت ہی خطرناک اور جان لیوا بیماری میں مبتلا ہو کر اپنی زندگی سے نا امید ہو چکا تھا۔ وہ حضرت سعد بن ابی وقاصؓکی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور رو رو کر فریاد کرنے لگا اے صحابی رسولﷺ میرے بچے ابھی بہت ہی چھوٹے ہیں، میرے مرنے کے بعد ان کی پرورش کرنے والا مجھے کوئی نظر نہیں آتا ، لہٰذا آپ یہ دعا کیجئے کہ ان کے بالغ ہونے تک زندہ رہوں ۔ آپ کو اس مریض کے حال زار پر رحم آ گیا اور آپ نے اس کی تندرستی اور سلامتی کے لئے اللہ سےدعا کردی تو وہ شخص شفایاب ہوگیا اور اس دعا کے بیس برس تک زندہ رہا حالانکہ وہ شخص اس قدر بیمار اور کمزور ہو چکا تھا کہ کسی کو بھی امید نہیں تھی کہ وہ اس بیماری سے بچ کر زندہ رہ سکے گا۔(بحوالہ بیہقی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں