حضرت امام جعفر صادق سلام اللہ ورضوانہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ امیرالمومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ ایک دیوار کے سائے میں ایک مقدمہ کا فیصلہ فرمانے بیٹھ گئے ۔ مقدمہ کے دوران لوگوں نے شور مچایا اے امیرا لمومنین رضی اللہ عنہ ! یہاں سے اٹھ جائیے، یہ دیوار گر رہی ہے۔آپؓ نے نہایت ہی سکون و اطمینان کے ساتھ فرمایا کہ مقدمہ کی کاروائی جاری رکھو، اللہ تعالیٰ بہترین حافظ و ناصر و نگہبان ہے۔ چنانچہ اطمینان کے ساتھ امیرالمؤمنینؓ نے مقدمہ کو سنا اور پھر اس مقدمہ کا فیصلہ فرما یا۔ جب حضرت علی کرم اللہ وجہہ وہاں سے چل دیے تو فوراً ہی وہ دیوار گر گئی ۔(ازالۃالخلفاء مقصد )
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں