Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

بے خطا عمل ! جس کام کا ارادہ کروں کامیاب اور فاتح

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری سے تعارف 2014 میں ہوا، اس وقت میں کالج میں پڑھتی تھی۔اس وقت مجھے عبقری کا پرانا اور بوسیدہ ہو چکا رسالہ ملا جسے پڑھ کربہت اچھا لگا، عبقری رسالہ اور تسبیح خانہ دکھی انسانیت کی خدمت کا بہترین ذریعہ ہے ۔ زندگی کی مشکلات سے نکلنے اور اللہ اورنبی کریمﷺ کو جاننے کا ذریعہ ہے۔کچھ ٹوٹکے اور وظیفے خدمت میں پیش کرتی ہوں ، قبول کیجئے اور دعاؤں میں یاد رکھیے۔ اگر کوئی افسر یا کوئی بڑا ناراض ہوتو اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اور دو تسبیح سورہ اخلاص پڑھ کر اس شخص کے دل کو ہدیہ کریں ، باکمال وظیفہ ہے۔اس کی برکت سے اس کا دل آپ کے بارے میں نرم ہو جائے گا اور ان کا رویہ آپ کے ساتھ بدل جائے گا۔ گھریلو لڑائیاں ختم کرنے کا اہم راز ہمارے گھر میں ہر وقت چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑائی رہتی تھی میںنے عبقری میں پڑھا تھا کہ چار کیل لے کر ہر کیل پر سورئہ طارق کی آخری تین آیات41 مرتبہ پڑھنی ہے۔پھر یہ کیل گھرکے چاروں کونوں میںپہلے ٹھونک دیں۔میں اور میرے بھائی نے یہ عمل کیا الحمد للہ ہمارے گھر کی روز روز کی لڑائی سے چھٹکارا مل گیا۔ یہ عمل جادو جنات اور گھر سے منفی اثرات کو ختم کرنے کے لئے بھی بہت طاقتور عمل ہے، اس عمل کے متعلق یہ بھی ہے کہ اگر اس بات کا علم ہو کہ گھر میں جنات ہیں تو ایسا کریں کہ ایک دن گھر کے تین کونوں میں کیل لگا دیں اور چوتھے کونے میں ایک دن کے بعد کیل ٹھونکیں کیونکہ جنات کو ایک دن کی مہلت دیں کہ وہ چلے جائیں، اگر چلے جائیں تو ٹھیک ورنہ آپ اگلے دن کیل ہر صورت لگا دیں ، جنات کا خاتمہ ہو جائے گا۔ مجھے جب بھی کوئی حاجت ہو تو 100 نوافل کی منت مانگ لیتی ہوں ، روزانہ جتنے آسانی سے پڑھ سکوں اتنے پڑھ لیتی ہوں ، بہت بار آزمایا ہے ، ہر بار کامیابی اور فتح ملی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 797 reviews.