محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس الفاظ نہیں جن سے آپ کا شکریہ ادا کر سکوں، ہمیں عبقری سے اتنا کچھ ملا ہے کہ ہماری زندگی کی ہر خواہش پوری ہو گئی ہے۔ایک عمل جس کو بہت باکمال پایا وہ سورۂ بقرہ کا عمل ہے۔ہمیںاس عمل پر بہت پختہ یقین ہے۔ اس عمل کی برکت سے اللہ پاک نے میری بہن کو سترہ سال بعد اولاد نرینہ دی ، میںنے یہ عمل پڑھا اللہ نے مجھے بھی بیٹا عطا کیا۔ ہمارے خاندان میں اب جب بھی امید لگتی ہے ہم سورۂ بقرہ والا عمل کرتے ہیں ، الحمد للہ! اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔
عمل کا طریقہ:جب اولاد کی امیدلگ جائے تو بچے کی پیدائش تک ہر ماہ چاند کی پہلی تاریخ سے سات تاریخ تک روزانہ سورۂ بقرہ مکمل تلاوت کرنی ہے۔
حضرت حکیم صاحب مجھے دمہ کا مسئلہ تھا، ڈاکٹر نے انہیلر استعمال کرنے کا کہا تھا لیکن عبقری دواخانہ کا شفائے حیرت سیرپ استعمال کرنے سے میری دمہ کی بیماری ختم ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ آپ کا بتایا میتھی دانہ اور چھوٹی الائچی کا نسخہ تو لاجواب ہے ، میرے بہنوئی کو بواسیر کامسئلہ تھا اس نسخہ سے ان کا بواسیر کا مسئلہ حل ہو گیا۔ جن لوگوں کی اولاد نہیں تھی اور میاں بیوی کے ازدواجی معاملات میں کمی تھی انہیںیہ نسخہ بتایا اس نسخے میں کوئی خاص جوہر ہے جو جسم کو لاجواب تندرستی بخشتا ہے، یہ نسخہ استعمال کرنےو الوں نےبتایا کہ میاں بیوی کی ازدواجی زندگی کامیاب ہوئی ، بے اولادوں کو اولاد ملی ۔ اس نسخے کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے اور بنانے میں بالکل آسان ہے۔ ھوالشافی: چھوٹی الائچی اور میتھرے کے بیج جو اچار میں بھی ڈالے جاتے ہیں ، یہ ہموزن لے کر خودپیس لیں یا پنساری سے پسوا کر باریک پاؤڈر بنا لیں۔ چائے کا آدھا چمچ صبح و شام نیم گرم دودھ کے ہمراہ استعمال کریں ۔مردو خواتین کے لئے یکساں مفیدہے۔
(ناہید اختر، راولپنڈی )
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس الفاظ نہیں جن سے آپ کا شکریہ ادا کر سکوں، ہمیں عبقری سے اتنا کچھ ملا ہے کہ ہماری زندگی کی ہر خواہش پوری ہو گئی ہے۔ایک عمل جس کو بہت باکمال پایا وہ سورۂ بقرہ کا عمل ہے۔ہمیںاس عمل پر بہت پختہ یقین ہے۔ اس عمل کی برکت سے اللہ پاک نے میری بہن کو سترہ سال بعد اولاد نرینہ دی ، میںنے یہ عمل پڑھا اللہ نے مجھے بھی بیٹا عطا کیا۔ ہمارے خاندان میں اب جب بھی امید لگتی ہے ہم سورۂ بقرہ والا عمل کرتے ہیں ، الحمد للہ! اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔ عمل کا طریقہ:جب اولاد کی امیدلگ جائے تو بچے کی پیدائش تک ہر ماہ چاند کی پہلی تاریخ سے سات تاریخ تک روزانہ سورۂ بقرہ مکمل تلاوت کرنی ہے۔حضرت حکیم صاحب مجھے دمہ کا مسئلہ تھا، ڈاکٹر نے انہیلر استعمال کرنے کا کہا تھا لیکن عبقری دواخانہ کا شفائے حیرت سیرپ استعمال کرنے سے میری دمہ کی بیماری ختم ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ آپ کا بتایا میتھی دانہ اور چھوٹی الائچی کا نسخہ تو لاجواب ہے ، میرے بہنوئی کو بواسیر کامسئلہ تھا اس نسخہ سے ان کا بواسیر کا مسئلہ حل ہو گیا۔ جن لوگوں کی اولاد نہیں تھی اور میاں بیوی کے ازدواجی معاملات میں کمی تھی انہیںیہ نسخہ بتایا اس نسخے میں کوئی خاص جوہر ہے جو جسم کو لاجواب تندرستی بخشتا ہے، یہ نسخہ استعمال کرنےو الوں نےبتایا کہ میاں بیوی کی ازدواجی زندگی کامیاب ہوئی ، بے اولادوں کو اولاد ملی ۔ اس نسخے کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے اور بنانے میں بالکل آسان ہے۔ ھوالشافی: چھوٹی الائچی اور میتھرے کے بیج جو اچار میں بھی ڈالے جاتے ہیں ، یہ ہموزن لے کر خودپیس لیں یا پنساری سے پسوا کر باریک پاؤڈر بنا لیں۔ چائے کا آدھا چمچ صبح و شام نیم گرم دودھ کے ہمراہ استعمال کریں ۔مردو خواتین کے لئے یکساں مفیدہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں