Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

پیٹ کی خطرناک بیماریوں کا صحت بخش علاج

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!ایک سہیلی کے ذریعہ تسبیح خانہ سے تعارف ہوا‘ انہیں اور آپ کو بہت دعائیں دیتی ہوں۔میں 2020ء میں جب سورئہ اخلاص کی گیارہ جمعراتوں کا عمل ہو رہا تھا پہلے بار تسبیح خانہ لاہور آئی۔مسلسل بیمار رہنے کی وجہ سے میں چلنے پھرنے سے قاصر تھی‘ اکثر طبیعت خراب ہو جاتی اور ایسا معلوم ہوتا جیسے آخری وقت آگیا ہے مگر سورئہ اخلاص کی گیارہ جمعراتوں میں حاضری دیتی رہی جس کی برکت سے میں مکمل طور پر صحت مند ہو گئی‘ جسم ہلکا پھلکا ہو گیا‘خوشی خوشی گھر گئی۔اب گھر کے تمام کام کاج بھی باآسانی کر لیتی ہوں۔ اپنا ایک آزمودہ نسخہ قارئین کی خدمت میں پیش کر رہی ہوں جو پیٹ کی بیماریوں سے متعلق ہے‘حتیٰ کہ اگر پیٹ میں پانی پڑ گیا ہوتو اس بیماری کے لئے بھی یہ نسخہ بہت کار آمد ہے۔ میں نے خود استعمال کیا اور بھر پور نفع پایا۔قارئین!اگر آپ یا آپ کا کوئی عزیز بھی ایسے مرض کا شکار ہے تو یہ نسخہ ضرور استعمال کریں‘ ان شاءاللہ شفا ء ہو گی۔نسخہ درج ذیل ہے۔ ھوالشافی:جوکھار‘ قلمی شورہ‘ نوشادر‘کالی مرچیں ہم وزن لیں ‘ پیس کر یکجان کر لیں اور مکس کر کے محفوظ کر لیں۔ایک کیپسول کے برابر دن میں تین سے چار بار قہوہ کے ساتھ استعمال کریں‘ان شاءاللہ شفاءہو گی۔قہوہ کا طریقہ یہ ہے۔ زیرہ سفید‘ سونف‘ چھوٹی الائچی ہم وزن لے کر پانی میں ابال کر قہوہ تیار کر لیں۔اگر جگر میں سوزش ہو تو تھوڑی سی اجوائن بھی ڈال سکتے ہیں۔میٹھے کے لئے شہد شامل کر لیں ورنہ بغیر میٹھے کے بھی قہوہ پی سکتے ہیں۔کچھ عرصہ یہ نسخہ استعمال کرلیں‘ ان شاءاللہ بیماری سے نجات مل جائے گی۔

قمر سلیم ‘ گوجرانوالہ

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 788 reviews.