سردیاں شرو ع ہو رہی ہیں، اس موسم میں جہاں ٹھنڈ لگنا، نزلہ زکام اور ایسی بیماریاں ہوتی ہیں ان کے ساتھ بڑی عمر کے افراد کو جوڑوں میں درد کا مسئلہ بھی شروع ہو جاتا ہے۔ ایک قہوہ بتاتا ہوں جو گرمی کی شدت کو کم کرنے کے ساتھ جوڑوں کے دردوں کے لئے بے حد مفید ہے۔میری والدہ کے جسم میں جگہ جگہ اور جوڑوں میں درد رہتا تھا جو کہ سردیوں میں بڑھ جایا کرتا،اس کے لئے میںنے انہیں ایک ٹوٹکہ استعمال کروایا ، جس سے انہیں بہت سکون ملا اور دردوں سے نجات ملی۔اس سے پورے جسم کو امراض کے خلاف قوت مدافعت ملتی ہے۔ ٹوٹکہ یہ ہے، ھو الشافی:دھماسہ ایک جڑی بوٹی ہے جو کسی بھی پنساری سے مل جاتی ہے۔اس کو ایک چمچ کے بقدر ڈیڑھ کپ پانی میں ابالیں۔ایک کپ رہ جائے تو چسکی چسکی یہ قہوہ پئیں۔ میٹھا ملانا چاہیں تو ملا سکتے ہیں۔میری والدہ نے یہ قہوہ چند دن استعمال کیا ان کی جسمانی دردیں اور جوڑوں کے دردکا خاتمہ ہوگیا، جو ادویات استعمال کرتی تھیں ان سے نجات مل گئی۔ ایک کپ روزانہ پینے سے دردوں کی شکایت ختم ہو جائے گی، استعمال کریں اور مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں ۔ایک ٹوٹکہ خراب گلہ ٹھیک کرنے کے لئے ہے۔ ھوالشافی :میٹھا سوڈا اور نمک پانی میں ملا کر ہلکا گرم کرلیں۔ رات سونے سے پہلے اس سے غرارے کریں۔گلے کی تکلیف ختم ہو گی، ٹانسلز والوں کو بھی اس سے بہت فائدہ ہوگا۔ ہمارے گھر میں سب کو کھانسی اور گلہ خراب تھا ہم نے دو سے تین دن اسی سے غرارے کیے جس سے پورے گھر والوں کے گلے کی سوزش اور کھانسی ختم ہو گئی۔
(اویس ، گجرات)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں