محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !اللہ آپ کو اور آ پ کی نسلوں کو شادو آباد رکھے، تسبیح خانہ اور اس سے متعلق تمام لوگوں اورتمام معاملات کی ہمیشہ حفاظت رہے ، آمین۔ اعمال کے فوائد پراپنے تجربات لکھ رہی ہوں۔ آپ فرماتے ہیں کہ میرا میری نسلوں کا تصور کر کے 313 بار حٰمٓ لَایُنْصَرُوْن اور یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ کی ایک تسبیح پڑھاکریں، ہم سب گھر والے یہ عمل کرتے ہیں ۔ہمیں اس عمل کا بہت فیض ملا ہے۔ میرے جیٹھ کی بیٹیاں ہیں جو کہ دس سال سے یتیم ہیں ، ان کی شادیوں کا مسئلہ تھا،ایک تو سر سے والدین کا سایہ اٹھ جانا بہت برا صدمہ تھا اور پھر رشتوں میں بھی رکاوٹ تھی۔ ان اعمال کی برکت سے ماشاءاللہ ان کے رشتے اچھے گھروں میںہو گئے اور چند ماہ میں شادی ہو جائے گی ان شاء اللہ، اس کے علاوہ بھی کچھ وظائف معمول میں ہیں، چلتے پھرتے یَا قَھَّارُکا وظیفہ کرتے ہیں، روزانہ پانچ ہزار درود شریف پڑ ھتے ہیں۔ایک خاتون کو لیکوریا کا مسئلہ تھا اسے بتایا کہ ناف پر ہاتھ رکھ کر سانس روک کر یَا قَھَّارُ پڑھیں، سانس ٹوٹ جائے تو چھوڑ دیں، اس عمل سے ، ڈیڑھ سال پرانا لیکوریا ختم ہوگیا۔(سلمیٰ جمیل، لودھراں)

حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں