محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!ہمارے گھر پر کافی عرصہ سے شیطانی اثرات تھے جس وجہ سے کوئی نہ کوئی پریشانی‘ مشکل‘ مصیبت یا بیماری میں مبتلا رہتے تھے۔گھر کے افراد کسی نہ کسی مسئلہ میں مبتلا رہتے تھے۔ان مسائل سے نجات پانے کے لئے کافی تگ و دو کی‘ روحا نی علاج کیا مگر خاص فائدہ نہ ہوا۔کچھ عرصہ قبل جب آپ مصر کے روحانی سفر پر تشریف لے جارہے تھے تو آپ نے شب جمعہ کی روحانی محفل کے آخر میں اعلانات میں فرمایا کہ آپ مصر میں جا کر پریشانیوں‘ مسائل‘ بیماریوں اور جادو جنات کے اثرات میں مبتلا افراد کے لئے وہاں خاص اعمال کریں گے۔جو شخص روحانی طور پر ان اعمال میں شامل ہونا چاہتا ہے وہ عبقری واٹس ایپ کے آفیشل چینل پر دیے گئے فارم کو آن لائن پُر کر کے بھیجے۔سفر سے واپسی پر انہیں خاص طاقتور روحانی اعمال بتائے جائیں گے جس سے مشکلات ختم ‘ مسائل حل ‘ بیماریاں دور اور جادو جنات کے اثرات سے نجات مل جائیگی۔میں نے شب جمعہ کی محفل میں جب یہ اعلان سنا اور بعد میں عبقری سوشل میڈیا پر اس کی جو تفصیل بتائی گئی وہ پڑھنے کے بعد یقین ہو گیا کہ ان شاءاللہ ہمارے مسائل بھی حل ہو جائیں گے۔چنانچہ میں نے عبقری کی طرف سے دیا گیا فارم پُر کیا۔جب آپ مصر کے روحانی سفر سے واپس آئے تو کچھ دنوں بعد عبقری کی طرف سے ہمیں اول وآخر تین بار درود پاک کیساتھ گیارہ بار سورئہ اخلاص پڑھ کر اس کا ہدیہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام‘حضرت زکریا علیہ الصلوٰۃ والسلام اور حضرت یحییٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام کی ارواح مبارکہ کو کرنے کا عمل بتایا گیا۔صبح و شام یقین کے ساتھ وہ عمل کیا اور ساتھ نقش دریائے نیل والا عمل بھی کرتی رہی‘ عمل کا ہدیہ بھی دیا۔الحمدللہ چند دن عمل کرنے سے ہی مسائل حل ہونا شروع‘ پریشانیاں ختم ‘ زندگی میں سکون آگیا ہے۔(ذکیہ بی بی‘ اسلام آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں