Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

آٹے کاچھان کھائیے!خوبصورت‘ صحتمند جسم پائیے...تجربات رومی قسط نمبر56...رومی احمد پوری

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

اللہ تعالیٰ نے دنیا میں ہر جاندار کے پھلنے پھولنے کے لئے غذا کا انتظام فرمایا ہے۔انسان ہو یا حیوان‘گھاس پھوس ہو یا لذیذ پھل دینے والا درخت سب اپنے آپ کو قائم رکھنے اور زیادہ سے زیادہ دلکش شکل و صورت اختیار کرنے کے لئے زمین‘ ہوا اور پانی سے اپنی خوراک حاصل کرنے میں سر دھڑ کی بازی لگا رہے ہیں۔پرانے حکیموں نے صدیوں پہلے ہمارے لئے قدرتی اور فطری غذائیں کامل صحت کے لئے تجویذ فرمائی تھیں جن میں پیٹ بھرنے کے ساتھ ہمارے جسم کے لئے مطلوب حیاتین (وٹامنز) بھر پور مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔لیکن آج کے جدید دور میں ہم نے یہ غذائیں ایک ایک کر کے چھوڑ دیں اور نئی نئی غذائیں استعمال کرنی شروع کردیں جس کے منفی اثرات آج ہم بھگت رہے ہیں۔دن بدن ہم صحت کے معیار سے گرتے چلے جارہے ہیں اور لا علاج بیماریوں کا شکار ہوتے چلے جارہے ہیں۔یہ عام مشاہدے کی بات ہے کہ چند قابل بھروسہ اور معیاری مصنوعات کے علا وہ مارکیٹ میں بچوں کے استعمال کی خوردونوش کی غیر معیاری اشیاء کی بھر مار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میڈیکل سٹور اور ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھتا چلاجارہا ہے۔ اگر ہم اپنے گرد نظر دوڑائیں تو اکثر خاندانوں کی نصف کمائی بچوں کے علاج معالجے میں ہی صَرف ہو جاتی ہے۔

دیسی گندم کا آٹا اور سائنسی تحقیق

 امراض سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ ہم معیاری اور فطری غذائوں کا انتخاب کریں۔پرانے حکیموں نے ہمارے لئے انسانی صحت کے لئے جو غذائیں انتہائی مفید قرار دیں ان میںدیسی گندم کا اَن چھنا آٹا بنیادی طور پر شامل ہے۔آج کی جدید سائنسی ریسرچ اس نتیجہ پر پہنچی ہے کہ دیسی گندم کے ان چھنے آٹے میںجسم کو صحت مندبنانے اور بدن کو خوبصورت بنانے والے روغنی اجزاء کے ساتھ‘ فولاد‘ چونا‘ پوٹاشیم‘ فاسفورس‘وٹامنز اے‘ بی اور سی کثیر تعداد میںپائے جاتے ہیں مگر ہم نے اس آٹے کو باریک چھان کر اس میں سے مختلف نئی بسکٹ‘کیک اور مزید کئی بیکری مصنوعات تیار کرنا شروع کر دیں۔اس کے علاوہ زبان کے ذائقہ کے لئے برائلر گوشت سے تیارہ شدہ فاسٹ فوڈ کے نام پر مختلف غذائیں کھانے کا معمول بنا لیا جو مہنگی ہونے کے ساتھ ساتھ مضر صحت بھی ہیں۔قبض‘ گیس‘معدہ ‘ قلبی اور لا علاج امراض کی بنیادی وجہ یہی غذائیں ہیں۔ جبکہ آج بھی سادہ اور فطری غذائیں‘ سبزیاں مثلاً گاجر‘ مولی‘ شلغم‘ چقندر‘ گھوبھی وغیرہ ان کے مقابلہ میں سستی ہونے کے علاوہ صحت کے لئے انتہائی مفید ہیں جو مختلف بیماریوں سے حفاظت اور نجات کا ذریعہ ہے۔

قارئین!آئیں ہم فیصلہ کریں کہ اپنی روزمرہ کی خوراک  میں فطری غذائوں کو شامل کرکے اپنے خاندان اور آنے والی نسلوں کو صحت مند‘ ذہین وفطین بنائیں۔

اللہ تعالیٰ نے دنیا میں ہر جاندار کے پھلنے پھولنے کے لئے غذا کا انتظام فرمایا ہے۔انسان ہو یا حیوان‘گھاس پھوس ہو یا لذیذ پھل دینے والا درخت سب اپنے آپ کو قائم رکھنے اور زیادہ سے زیادہ دلکش شکل و صورت اختیار کرنے کے لئے زمین‘ ہوا اور پانی سے اپنی خوراک حاصل کرنے میں سر دھڑ کی بازی لگا رہے ہیں۔پرانے حکیموں نے صدیوں پہلے ہمارے لئے قدرتی اور فطری غذائیں کامل صحت کے لئے تجویذ فرمائی تھیں جن میں پیٹ بھرنے کے ساتھ ہمارے جسم کے لئے مطلوب حیاتین (وٹامنز) بھر پور مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔لیکن آج کے جدید دور میں ہم نے یہ غذائیں ایک ایک کر کے چھوڑ دیں اور نئی نئی غذائیں استعمال کرنی شروع کردیں جس کے منفی اثرات آج ہم بھگت رہے ہیں۔دن بدن ہم صحت کے معیار سے گرتے چلے جارہے ہیں اور لا علاج بیماریوں کا شکار ہوتے چلے جارہے ہیں۔یہ عام مشاہدے کی بات ہے کہ چند قابل بھروسہ اور معیاری مصنوعات کے علا وہ مارکیٹ میں بچوں کے استعمال کی خوردونوش کی غیر معیاری اشیاء کی بھر مار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میڈیکل سٹور اور ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھتا چلاجارہا ہے۔ اگر ہم اپنے گرد نظر دوڑائیں تو اکثر خاندانوں کی نصف کمائی بچوں کے علاج معالجے میں ہی صَرف ہو جاتی ہے۔دیسی گندم کا آٹا اور سائنسی تحقیق امراض سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ ہم معیاری اور فطری غذائوں کا انتخاب کریں۔پرانے حکیموں نے ہمارے لئے انسانی صحت کے لئے جو غذائیں انتہائی مفید قرار دیں ان میںدیسی گندم کا اَن چھنا آٹا بنیادی طور پر شامل ہے۔آج کی جدید سائنسی ریسرچ اس نتیجہ پر پہنچی ہے کہ دیسی گندم کے ان چھنے آٹے میںجسم کو صحت مندبنانے اور بدن کو خوبصورت بنانے والے روغنی اجزاء کے ساتھ‘ فولاد‘ چونا‘ پوٹاشیم‘ فاسفورس‘وٹامنز اے‘ بی اور سی کثیر تعداد میںپائے جاتے ہیں مگر ہم نے اس آٹے کو باریک چھان کر اس میں سے مختلف نئی بسکٹ‘کیک اور مزید کئی بیکری مصنوعات تیار کرنا شروع کر دیں۔اس کے علاوہ زبان کے ذائقہ کے لئے برائلر گوشت سے تیارہ شدہ فاسٹ فوڈ کے نام پر مختلف غذائیں کھانے کا معمول بنا لیا جو مہنگی ہونے کے ساتھ ساتھ مضر صحت بھی ہیں۔قبض‘ گیس‘معدہ ‘ قلبی اور لا علاج امراض کی بنیادی وجہ یہی غذائیں ہیں۔ جبکہ آج بھی سادہ اور فطری غذائیں‘ سبزیاں مثلاً گاجر‘ مولی‘ شلغم‘ چقندر‘ گھوبھی وغیرہ ان کے مقابلہ میں سستی ہونے کے علاوہ صحت کے لئے انتہائی مفید ہیں جو مختلف بیماریوں سے حفاظت اور نجات کا ذریعہ ہے۔قارئین!آئیں ہم فیصلہ کریں کہ اپنی روزمرہ کی خوراک  میں فطری غذائوں کو شامل کرکے اپنے خاندان اور آنے والی نسلوں کو صحت مند‘ ذہین وفطین بنائیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 772 reviews.