Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

مشکل ترین سخت حالات...سوا ارب درود پاک چلہ نے دنیا ہی بدل دی

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو تا قیامت دنیاو آخرت کی تمام نعمتیں عطا فرمائے اور آپ کا سایہ ہمارے سروں پر سدا سلامت رکھے۔ آپ کو کامل صحت اور برکت والی لمبی عطا فرمائے آمین! عبقری اور تسبیح خانہ کی وجہ سے ہم نے بہت زیادہ خیریں اور برکتیں سمیٹ رہے ہیں‘ ہمارے علاوہ ہمارے بہت سے جاننے والے عزیز و ااقارب بھی مستفید ہو رہے ہیں۔میں اور میری اہلیہ سکول ٹیچر ہیں۔اہلیہ کی کلاس میں ایک لڑکی تھی جو کافی عرصہ سے بیمار تھی اور بستر پر لاچار پڑی ہوئی تھی۔وہ کافی عرصہ سکول سے غیر حاضر رہی‘جب اہلیہ کو اس بات کا علم ہوا تو اس کی عیادت کی ‘عبقری رسالہ دیا اور کچھ روحانی اعمال پڑھنے کے لئے بتائے۔اس لڑکی کو فائدہ ہوا جس کے بعد وہ آپ سے اور تسبیح خانہ سے متعارف ہوئے۔انہی دنوں ہجویری محل میں سوا ارب درود پاک کا چلہ شروع ہوا۔اس لڑکی نے اس چلہ میں شرکت کی اور وہاں ہونے تمام روحانی اعمال میں پورے یقین اور توجہ کے ساتھ شامل رہی۔اس دوران اسے بہت سی روحانی کیفیات موصول ہوئیں جس کے متعلق اس نے اہلیہ کو اور مجھے بتایا۔جب وہ سوا ارب درود پاک کا چلہ کر کے گھر لوٹی تو اللہ تعالیٰ نے اسے شفائے کاملہ نصیب فرمائی۔ نیک اور عظیم ہستیوں کی بشارتیں اس نے بتایا کہ جب وہ واپس گھر جا رہی تھی تو اسے محسوس ہورہا تھا جیسے اس کے سر پر کوئی چیز موجود ہے۔اسے بہت زیادہ چین و سکون نصیب ہوا۔رات کو جب سوئی تو خواب میں امہات المؤمنین ؓکی زیارت اور بشارتیں نصیب ہوئیں‘اس کے علاوہ اہل بیت اطہارؓ اور بہت سی مبارک ہستیوں کا دیدار نصیب ہوا جنہوں نےاسے سوا ارب درود پاک چلہ کی قبولیت کی بشارتیں دیں۔اس بچی کا کہنا ہے کہ شیخ الوظائف کی نگرانی میں جو سوا ارب درود پاک کا چلہ کیا ہے یہ سب اسی کی برکتیں ہیں۔اس سے پہلے وہ بہت دکھی اور مشکل حالات میں زندگی بسر کر رہی تھی مگر اب اسے اللہ تعالیٰ نے بہت نوازا ہے۔جہاں اس کی دنیاوی پریشانیاں اور مسائل  حل ہوئے ہیں وہیں اسے بہت زیادہ روحانی ترقی بھی نصیب ہوئی ہے۔اللہ تعالیٰ کا قرب نصیب ہوا ہے۔ اس نے بتایا کہ ہجویری محل میں نیک اولیاء جنات کا بسیرا ہے جویہاں قدر سے آنے والوں کی زندگی کے مختلف معاملات میں مدد کرتے ہیں۔سوا ارب درود پاک چلہ میں شامل ہونے کی وجہ سے اور تمام اعمال کو یقین اور توجہ کرنے کی بدولت اس کی ان اولیاء جنات سے دوستی ہو گئی ہیں جو زندگی کے مختلف معاملات میں اس کی مدد اور راہنمائی کرتے ہیں۔وہ لڑکی جو بہت سے مسائل کا شکار تھی اب اس کے ذریعہ لوگوں کے مسائل حل ہو رہے ہیں۔یہ سب سوا ارب درود پاک چلہ کی برکت سے ممکن ہوا جسے دیکھ کر ہمیں بھی اس پر رشک آتا ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں بھی ایسا کامل یقین اور یہ سعادت نصیب فرمائے‘ آمین!

محمد احمد حفیظ‘ لاہور

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 766 reviews.