خواتین اپنے ظاہری حسن کے بارے بہت زیادہ حساس ہوتی ہیں اس کے لیے ہزاروں جتن کرتی ہیں لیکن بیشتر خواتین چہرے اور ہاتھوں کی حفاظت پر تو توجہ دیتی ہیں لیکن پاؤں کو عموماً نظر انداز کر دیتی ہیں ۔حالانکہ پاؤں کی صحت اور خو صورتی بھی یکساں اہمیت کی حامل ہے کیونکہ صاف ستھرے اور خوب صورت پاؤں کا آپ کی شخصیت کے حسن میں بہت بڑا کردار ہے۔اس کے لئے پیڈی کیور پاؤں اور ناخنوں کی حفاظت کا مؤثر ترین طریقہ ہے جس سے پاؤں کے ساتھ ساتھ پورے جسم کو آرام اور سکون ملتا ہے۔ پیڈی کیور سے ناخن اور پاؤں کی ڈیڈ اسکن صاف ہو جاتی ہے اور یہ ناخنوں کی بیماریوں سے بچاؤ کا ذریعہ بھی ہے۔ پیڈی کیور لاطینی الفاظ pedis یعنی پاؤں اور Cura یعنی خیال رکھنا سے مل کر بنا ہے لہذا اس کامطلب ہے پاؤں کا خیال رکھنا۔
پائوں کا دیسی مساج
سب سے پہلے پاؤں کے ناخنوں پر نَیل کلر ریموور لگا کرنیل کلر اُتاریں۔ اس کے لیے ٹشو پیپر کے بجائے کاٹن بالز کااستعمال کریں۔ٹب میں نیم گرم پانی لیں اور اس میں تھوڑا سا نمک، لیکیو یڈ سوپ اورتھوڑا سا آئل ڈال کر اس میں کم از کم دس منٹ کے لیے پاؤں رکھیں ۔پاؤں کو صاف تولیے سے خشک کر لیں پھر پاؤں اورانگوٹھے کے ارد گرد کی جلد کو جھانویں کی مدد سے رگڑیں مگر خیال رہے کہ پاؤں کے اوپری حصے پر زیادہ زور سے نہ رگڑیں اور دوبارہ پاؤں بھگو دیں۔پاؤں کا کسی اسکرب یا پھر زیتون کے تیل میں نمک اور چینی ملا کر ہلکا ہلکا مساج کریں۔ یہ مساج کم از کم 4 - 3 منٹ مسلسل کریں اس کے بعد پاؤں کوصاف پانی سے دھولیں۔ نیل کٹر کی مدد سے ناخن اپنی مرضی کے مطابق کاٹ لیں۔ ناخن کاٹنے کے بعد فائلر کی مدد سے ان کے کناروں کو درست کر لیں۔ پاؤں پر موئسچرائزر یا کوئی لوشن لگا کر 2 سے 3 منٹ تک مساج کریں۔ ناخنوں پر کیوٹیکل آئل یا زیتون کا تیل لگا ئیں خاص طور پر اس جگہ جہاں جلد خراب ہو چکی ہے۔ کیوٹیکل اسٹک کی مدد سے ناخن سے کیوٹیکل کو پیچھے کی ہٹائیں تا کہ ناخن پر نیل کلر لگایا جا سکے۔ناخن پر نیل کلر کی پہلی تہہ لگا ئیں ، خشک ہو جائے تو پھر مزید ہلکی نہیں لگائیں۔
چند ضروری ہدایات اور ٹوٹکے
پاؤں روزانہ پانی سے دھوئیں اس سے جلدی امراض کا خطرہ کم ہو جاتاہے۔ پاؤں کو ہمیشہ اچھی طرح سے خشک کریں ، اُنگلیوںکے درمیان پانی رہ جانے سےفنگل انفیکشن ہو سکتا ہے۔ہفتے میں کم سے کم ایک بار پاؤں کو ضرور اسکرب یا آئل سے مساج کریں۔ مساج کرنے سے پاؤں میں خون کی گردش تیز ہوتی ہے جو پاؤںکی خوبصورتی اور صحت کے لیےبہت ضروری ہے۔پارلر سے پیڈی کیور کروارہی ہیں تو اس بات کا یقین کر لیں کہ تمام چیزیں کو صحیح طرف سے صاف کیا گیا ہے کیوں کہ اگر استعمال ہونے والی چیزوں کو جراثیم سے پاک نہ کیا جائے توانفیکشن ہو سکتا ہے۔جہاں پیڈی کیور کرنا ہو وہ جگہ، پانی اور تولیا وغیرہ سب ٹھیک طرح سے صاف ہونا چاہیے۔پائوں کی صفائی بہت احتیاط سے کرنی چاہیے‘ کہیں ایسا نہ ہوکہ صاف ہونے کے بجائے پاؤں پر لائنز اور ریشز پڑ جائیں۔
جوتے کا صحیح انتخاب کریں
پاؤں پہ ہمیشہ میڈیکیٹڈ پاؤڈر استعمال کریں۔پاؤں سے نمی جذب کرنے کے لیے کاٹن کی جرابیں استعمال کریں۔اپنے پاؤں کے سائز کا جوتا استعمال کریں چھوٹا یا
بڑاسائز پاؤں پر مضر اثرات مرتب کرتا ہے اور نقصان کا سبب بنتا ہے۔پیڈی کیور مکمل ہونے کے بعد آپ ایک خوش گوار احساس پائیں گے۔ یہ عمل نہ صرف یہ کہ نہایت سکون بخش ہے بلکہ اس سےپاؤں کی جلد بھی تروتازہ اور صحت مند رہتی ہے۔ یوں آپ ذرا سی محنت سے اپنے پاؤں صاف ، نرم اور خوب صورت بنا سکتے ہیں ۔
روحانہ اقبال
خواتین اپنے ظاہری حسن کے بارے بہت زیادہ حساس ہوتی ہیں اس کے لیے ہزاروں جتن کرتی ہیں لیکن بیشتر خواتین چہرے اور ہاتھوں کی حفاظت پر تو توجہ دیتی ہیں لیکن پاؤں کو عموماً نظر انداز کر دیتی ہیں ۔حالانکہ پاؤں کی صحت اور خو صورتی بھی یکساں اہمیت کی حامل ہے کیونکہ صاف ستھرے اور خوب صورت پاؤں کا آپ کی شخصیت کے حسن میں بہت بڑا کردار ہے۔اس کے لئے پیڈی کیور پاؤں اور ناخنوں کی حفاظت کا مؤثر ترین طریقہ ہے جس سے پاؤں کے ساتھ ساتھ پورے جسم کو آرام اور سکون ملتا ہے۔ پیڈی کیور سے ناخن اور پاؤں کی ڈیڈ اسکن صاف ہو جاتی ہے اور یہ ناخنوں کی بیماریوں سے بچاؤ کا ذریعہ بھی ہے۔ پیڈی کیور لاطینی الفاظ pedis یعنی پاؤں اور Cura یعنی خیال رکھنا سے مل کر بنا ہے لہذا اس کامطلب ہے پاؤں کا خیال رکھنا۔پائوں کا دیسی مساج سب سے پہلے پاؤں کے ناخنوں پر نَیل کلر ریموور لگا کرنیل کلر اُتاریں۔ اس کے لیے ٹشو پیپر کے بجائے کاٹن بالز کااستعمال کریں۔ٹب میں نیم گرم پانی لیں اور اس میں تھوڑا سا نمک، لیکیو یڈ سوپ اورتھوڑا سا آئل ڈال کر اس میں کم از کم دس منٹ کے لیے پاؤں رکھیں ۔پاؤں کو صاف تولیے سے خشک کر لیں پھر پاؤں اورانگوٹھے کے ارد گرد کی جلد کو جھانویں کی مدد سے رگڑیں مگر خیال رہے کہ پاؤں کے اوپری حصے پر زیادہ زور سے نہ رگڑیں اور دوبارہ پاؤں بھگو دیں۔پاؤں کا کسی اسکرب یا پھر زیتون کے تیل میں نمک اور چینی ملا کر ہلکا ہلکا مساج کریں۔ یہ مساج کم از کم 4 - 3 منٹ مسلسل کریں اس کے بعد پاؤں کوصاف پانی سے دھولیں۔ نیل کٹر کی مدد سے ناخن اپنی مرضی کے مطابق کاٹ لیں۔ ناخن کاٹنے کے بعد فائلر کی مدد سے ان کے کناروں کو درست کر لیں۔ پاؤں پر موئسچرائزر یا کوئی لوشن لگا کر 2 سے 3 منٹ تک مساج کریں۔ ناخنوں پر کیوٹیکل آئل یا زیتون کا تیل لگا ئیں خاص طور پر اس جگہ جہاں جلد خراب ہو چکی ہے۔ کیوٹیکل اسٹک کی مدد سے ناخن سے کیوٹیکل کو پیچھے کی ہٹائیں تا کہ ناخن پر نیل کلر لگایا جا سکے۔ناخن پر نیل کلر کی پہلی تہہ لگا ئیں ، خشک ہو جائے تو پھر مزید ہلکی نہیں لگائیں۔چند ضروری ہدایات اور ٹوٹکےپاؤں روزانہ پانی سے دھوئیں اس سے جلدی امراض کا خطرہ کم ہو جاتاہے۔ پاؤں کو ہمیشہ اچھی طرح سے خشک کریں ، اُنگلیوںکے درمیان پانی رہ جانے سےفنگل انفیکشن ہو سکتا ہے۔ہفتے میں کم سے کم ایک بار پاؤں کو ضرور اسکرب یا آئل سے مساج کریں۔ مساج کرنے سے پاؤں میں خون کی گردش تیز ہوتی ہے جو پاؤںکی خوبصورتی اور صحت کے لیےبہت ضروری ہے۔پارلر سے پیڈی کیور کروارہی ہیں تو اس بات کا یقین کر لیں کہ تمام چیزیں کو صحیح طرف سے صاف کیا گیا ہے کیوں کہ اگر استعمال ہونے والی چیزوں کو جراثیم سے پاک نہ کیا جائے توانفیکشن ہو سکتا ہے۔جہاں پیڈی کیور کرنا ہو وہ جگہ، پانی اور تولیا وغیرہ سب ٹھیک طرح سے صاف ہونا چاہیے۔پائوں کی صفائی بہت احتیاط سے کرنی چاہیے‘ کہیں ایسا نہ ہوکہ صاف ہونے کے بجائے پاؤں پر لائنز اور ریشز پڑ جائیں۔جوتے کا صحیح انتخاب کریںپاؤں پہ ہمیشہ میڈیکیٹڈ پاؤڈر استعمال کریں۔پاؤں سے نمی جذب کرنے کے لیے کاٹن کی جرابیںاستعمال کریں۔اپنے پاؤں کے سائز کا جوتا استعمال کریں چھوٹا یا(باقی صفحہ59)(بقیہ:پائوں کا دیسی مساجصحت مند‘ پرسکون زندگی کا سادہ سا فارمولہ)بڑاسائز پاؤں پر مضر اثرات مرتب کرتا ہے اور نقصان کا سبب بنتا ہے۔پیڈی کیور مکمل ہونے کے بعد آپ ایک خوش گوار احساس پائیں گے۔ یہ عمل نہ صرف یہ کہ نہایت سکون بخش ہے بلکہ اس سےپاؤں کی جلد بھی تروتازہ اور صحت مند رہتی ہے۔ یوں آپ ذرا سی محنت سے اپنے پاؤں صاف ، نرم اور خوب صورت بنا سکتے ہیں ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں