Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

15 سال پرانی الرجی اورچھینکوں کا طوفان ختم

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

قارئین السلام علیکم!مجھے پندرہ سال سے ناک کی الرجی تھی، کوئی علاج نہیں جو میں نے چھوڑا ہو۔ یہ اتنی ضدی بیماری ہے کہ کسی بھی علاج سے ٹھیک نہ ہوئی ، جن ادویات سے عارضی فرق پڑتا ان کا نقصان بہت زیادہ تھا، اس الرجی نے میرے ہر کام کو متاثر کر دیا تھا، کسی بھی کام کو توجہ سے نہیں کر سکتی تھی ، گھر والے بھی پریشان ہوتے تھے اور میں خود زچ ہو گئی تھی۔ ناک میں خارش، ریشہ بہنا اور چھینکوں کا ایک طوفان ہوتا جو دماغ کو اندر سے ہلا کر رکھ دیتا ، آنکھوں سے پانی بہنے لگتا، بہت برا حال ہو گیا تھا۔ ایسی حالت میں  ادویات سے کچھ عارضی سکون ملتا لیکن جیسے ہی دوا کا اثر ختم ہوتا پھر سے وہی حالت ہو جاتی ، نہ خوشبو راس آتی تھی اور کھانا بناتے وقت مرچ مصالحوں سے یہ تکلیف اور زیادہ ہو جاتی ۔حتی کہ میری زندگی اجیرن بن چکی تھی ۔میں نے الرجی کے بڑے ہسپتال اور ویکسین سنٹر سے الرجی کی ویکسین ۳ سے ۴ بار لگوائی کوئی اثر نہ ہوا، یہ ویکسین بھی میرے مسئلے میں فیل ہو چکی تھی۔گھر والو ں اور رشتہ داروں کو میری حالت پر ترس آتا تھا لیکن کسی کے پاس اس کا کوئی حل نہیں تھا۔کسی رشتہ دار نے عبقری رسالہ سے ایک نسخہ دیکھا تو مجھے استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ جب انسان ہر علاج سے مایوس ہو جائے پھر کسی چیزسے بھی شفاء کی امید اٹھ جاتی ہے، میری حالت بھی یہی تھی میںنے انہیں جی ٹھیک ہے کہہ کربات ختم کردی اور نسخہ استعمال نہ کیا۔ میری حالت روز کی طرح خراب سے خراب تر ہو تی گئی تو ایک دن خیال آیا کیوں نہ یہ بھی آزما کر دیکھ لوں۔انہوںنے مجھے نسخہ بتایا تھا مجھے معلوم تھا کہ اس نسخے کے اجزا عام گھروں میں میسر ہوتے ہیں لیکن میں بھول گئی تھی ، فون کر کے ان سے نسخہ پوچھ کر بنایا اور استعما ل کیا ۔ یقین جانیں میں ایسی ٹھیک ہو ئی کہ اب دوبارہ کبھی یہ الرجی نہیں ہوئی۔جبکہ ہر وقت ہاتھ میں رومال رہتا تھا، چھینکیں مار مار کر میرا سر بھی چکرا جا تا تھا پھرعبقری نے میری زندگی کا سکھ مجھے لوٹا دیا۔ نسخہ یہ ہے ۔ھو الشافی: شہد، اسپغول اور کلونجی سب چیزیں ہموزن لے کر ملا لیں اور صبح نہار منہ استعمال کریں ۔اللہ پاک عبقری کو قیامت تک شادو آباد رکھے ۔ آمین !

ذکیہ کیانی ، راولپنڈی

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 747 reviews.