Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

ناکارہ گردے میں نئی زندگی کیسے پیدا ہوئی !

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہم دونوں میاں بیوی نے اس سال رمضان کا آخری عشرہ تسبیح خانہ میں گزارا ، آپ کے اندر انسانیت کا دکھ اور لوگوں کی بھلائی کا جذبہ دیکھ کراحساس ہوتا ہے کہ اللہ پاک نے آپ کو خاص طور پر انسانیت کی خدمت کے لئے چنا ہے اور آپ پر اللہ کا خاص فضل ہے۔ اسی بھلائی کے جذبے کے تحت آپ نے تسبیح خانہ میں آئے احباب سے فرمایا جو شخص اپنے طبی روحانی تجربات اور مشاہدات کی ایک کاپی لکھ کر عبقری دفتر میں جمع کروائے گا میں اسے تین خاص دعائیں دوں گا اوریہ مشاہدات عبقری رسالہ میں شائع ہو ں گے آپ کے لئے صدقہ جاریہ ہوگا۔ہم دونوں میاں بیوی نے کاپی لکھ کر جمع کروا ئی۔ آپ نے تین خاص دعائیں اور ان کی تاثیر بخشی تھی۔ان میں ایک عمل  جس کی تاثیر بخشی تھی کہ جس کام جس حاجت کے لئے یہ عمل کیا جائے گا فوری مدد ملے گی اور حاجت پوری ہو گی ،اول و آخر درود شریف اور 1200 مرتبہ یَابَدِیْعَ الْعَجَائِبِ بِالْخَیْرِ یَابَدِیْعُ  ۔گھر جانےکےکچھ عرصے بعد میری اہلیہ کے گردے میں تکلیف شروع ہو گئی۔

گردہ پتھریوں سے بھرا ہوا تھا

ڈاکٹر کے پاس گئے اس نے الٹرا ساؤنڈ کیا اور کہا کہ سارا گردہ بڑی بڑی پتھریوں سے بھرا ہوا ہے، گردہ بھی خراب ہو چکا ہے آپریشن کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے، میں حیرانگی سے اس کا منہ تکتا رہ گیا، مجھے یقین ہی نہیں آرہا تھا کہ اتنا بڑا مسئلہ بن سکتا ہے میںنے تسلی کے لئے پھراسی دن دوسری جگہ سے الٹرا ساؤنڈ کروایا اس نے بھی یہی جواب دیا۔ہم دونوں میاں  بیوی بہت پریشان ہوئے ، ہمارے پاس تو علاج کے پیسے بھی نہیں تھے، میںجس ادارے میں کام کرتا ہوں وہاںسے علاج کی غرض سے چند ماہ کی تنخواہ پیشگی لینے کی درخواست کی تو انہوںنے بھی یہی کہا کہ ہم ایک ماہ کی تنخواہ سے زیادہ تعاون نہیں کر سکتے ، ان کا جواب سن کر مزید پریشان ہوگیا۔ ہم میاں بیوی نے صرف ایک دن اول و آخر درود شریف اور 1200 مرتبہ یَابَدِیْعَ الْعَجَائِبِ بِالْخَیْرِ یَا بَدِیْعُ  بیماری سے شفاء کی نیت سے پڑھا ،اگلے دن ہم کڈنی ہسپتال چلے گئے ، سارے ٹیسٹ دوبارہ کروائے ، چند گھنٹوں بعد رپورٹ آئی کہ گردہ بالکل ٹھیک ہے اور پتھری وغیرہ کچھ بھی نہیں ہے۔ ہم نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا، جب پہلے ڈاکٹر نے ہمیں کہا تھا کہ گردہ خراب اور اس میں پتھریاں ہیں ، میںنے اپنی اہلیہ کو سیب کا سرکہ اور عبقری دواخانہ کا پتھری ڈائیلائسز کورس زمزم کے پانی کے ساتھ تین ٹائم استعمال کروانا شروع کر دیا تھا، الحمد للہ اس وظیفے اور دوا کی وجہ سے ہم آپریشن سے بچ گئے اور معجزانہ طور پر گردہ ٹھیک ہو گیا۔ 

محمد حیات اللہ ، لیہ 

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہم دونوں میاں بیوی نے اس سال رمضان کا آخری عشرہ تسبیح خانہ میں گزارا ، آپ کے اندر انسانیت کا دکھ اور لوگوں کی بھلائی کا جذبہ دیکھ کراحساس ہوتا ہے کہ اللہ پاک نے آپ کو خاص طور پر انسانیت کی خدمت کے لئے چنا ہے اور آپ پر اللہ کا خاص فضل ہے۔ اسی بھلائی کے جذبے کے تحت آپ نے تسبیح خانہ میں آئے احباب سے فرمایا جو شخص اپنے طبی روحانی تجربات اور مشاہدات کی ایک کاپی لکھ کر عبقری دفتر میں جمع کروائے گا میں اسے تین خاص دعائیں دوں گا اوریہ مشاہدات عبقری رسالہ میں شائع ہو ں گے آپ کے لئے صدقہ جاریہ ہوگا۔ہم دونوں میاں بیوی نے کاپی لکھ کر جمع کروا ئی۔ آپ نے تین خاص دعائیں اور ان کی تاثیر بخشی تھی۔ان میں ایک عمل  جس کی تاثیر بخشی تھی کہ جس کام جس حاجت کے لئے یہ عمل کیا جائے گا فوری مدد ملے گی اور حاجت پوری ہو گی ،اول و آخر درود شریف اور 1200 مرتبہ یَابَدِیْعَ الْعَجَائِبِ بِالْخَیْرِ یَابَدِیْعُ  ۔گھر جانےکےکچھ عرصے بعد میری اہلیہ کے گردے میں تکلیف شروع ہو گئی۔گردہ پتھریوں سے بھرا ہوا تھاڈاکٹر کے پاس گئے اس نے الٹرا ساؤنڈ کیا اور کہا کہ سارا گردہ بڑی بڑی پتھریوں سے بھرا ہوا ہے، گردہ بھی خراب ہو چکا ہے آپریشن کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے، میں حیرانگی سے اس کا منہ تکتا رہ گیا، مجھے یقین ہی نہیں آرہا تھا کہ اتنا بڑا مسئلہ بن سکتا ہے میںنے تسلی کے لئے پھراسی دن دوسری جگہ سے الٹرا ساؤنڈ کروایا اس نے بھی یہی جواب دیا۔ہم دونوں میاں  بیوی بہت پریشان ہوئے ، ہمارے پاس تو علاج کے پیسے بھی نہیں تھے، میںجس ادارے میں کام کرتا ہوں وہاںسے علاج کی غرض سے چند ماہ کی تنخواہ پیشگی لینے کی درخواست کی تو انہوںنے بھی یہی کہا کہ ہم ایک ماہ کی تنخواہ سے زیادہ تعاون نہیں کر سکتے ، ان کا جواب سن کر مزید پریشان ہوگیا۔ ہم میاں بیوی نے صرف ایک دن اول و آخر درود شریف اور 1200 مرتبہ یَابَدِیْعَ الْعَجَائِبِ بِالْخَیْرِ یَا بَدِیْعُ  بیماری سے شفاء کی نیت سے پڑھا ،اگلے دن ہم کڈنی ہسپتال چلے گئے ، سارے ٹیسٹ دوبارہ کروائے ، چند گھنٹوں بعد رپورٹ آئی کہ گردہ بالکل ٹھیک ہے اور پتھری وغیرہ کچھ بھی نہیں ہے۔ ہم نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا، جب پہلے ڈاکٹر نے ہمیں کہا تھا کہ گردہ خراب اور اس میں پتھریاں ہیں ، میںنے اپنی اہلیہ کو سیب کا سرکہ اور عبقری دواخانہ کا پتھری ڈائیلائسز کورس زمزم کے پانی کے ساتھ تین ٹائم استعمال کروانا شروع کر دیا تھا، الحمد للہ اس وظیفے اور دوا کی وجہ سے ہم آپریشن سے بچ گئے اور معجزانہ طور پر گردہ ٹھیک ہو گیا۔ 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 740 reviews.