’’سوا ارب درود پاک چلہ‘‘بروز جمعرات23 نومبر سے 26 نومبر 2023ءبروز اتوار عبقری ہجویری محل میں ہو گا۔شیخ الوظائف خاص ساعتوں میں اپنی زیر نگرانی تیر بہد ف طاقتور روحانی اعمال کروائیں گے جس سے نا ممکن ممکن ‘پریشانیاں دور‘الجھے مسائل سلجھ جائیں گے‘جادو جنات راکھ کا ڈھیر‘گھریلو جھگڑوں اور آپس کی ناچاقیوں کا یقینی خاتمہ ہو گا‘ان شاءاللہ ۔روحانی اعمال کی تفصیل درج ذیل ہے۔
رزق میں بے بہا برکت ‘فقر فاقہ کایقینی خاتمہ
شیخ الوظائف گزشتہ چند سالوں سے ہر سال خاص ساعتوں میں درود پاک کا چلہ کروا رہے‘جو خوش نصیب بھی اس چلہ میں شامل ہوا اسےفقر و فاقہ سے نجات ملی‘رزق میں ایسی وسعت و برکت ملی جو ان شاءاللہ نسلوںمیں چلے گی۔درود پاک کے نور سے لا علاج اور سالوں پرانی خاندانی لا علاج بیماریوں سے شفاء نصیب ہوئی‘حتیٰ کہ جو شخص بھی اپنی کسی بیماری‘ پریشانی اور مسئلہ کی نیت سے شامل ہوا‘ وہ ہمیشہ شفاء اور مراد پاکر ہی لوٹا۔اس عمل کا نور نسلوں میں تونگری کے دروازے کھول دیتا ہے۔
شادی شدہ جوڑوں کے لئے خاص تحفہ
شیخ الوظائف سالہا سال سے کلینک میں بے شمار بے اولاد جوڑوں کو ایک دوا اور دعا دے رہے جس سے انہیں اولاد کی نعمت نصیب ہوئی۔سوا ارب درود پاک کے چلہ کے موقع پر شیخ الوظائف پہلی بار اس دوا اور دعا کو مخلوقِ خدا کے لئے عام کر رہےہیں ‘دوا بھی بالکل مفت دی جائے گی۔
جادو جنات اور کالاسفلی عمل راکھ کا ڈھیر
جادو جنات ‘ کالے سفلی عمل کی خباثتوں اور تباہ کاریوں نے خوشیاں چھین لیں‘زندگی کی رونقیں ختم ہو چکیں‘عاملین نے بھی خوب لُوٹا‘مایوسی اور ناکامی کے سوا کچھ نہ ملا تو اب مزید پریشان ہونا چھوڑ دیںکیونکہ سوا ارب درود پاک کے چلہ میںروحانی عملیاتی دنیا کے ایسے خاص طاقتور نقش ہر آنے والے کو بطورتحفہ دیے جائیں گے جس سے بندشیں‘جادو جنات اور کالا سفلی عمل جل کرراکھ کا ڈھیر بن جائےگا۔
سوا کروڑ سورہ اخلاص اور نقش
پریشانیوں میں الجھے‘دکھوں میںمبتلا ہر سال اس مقبول عمل کے انتظار میں رہتے ہیں جو بھی اس عمل میں شامل ہواکبھی نا مراد نہیں لوٹا۔اس بارگیارہ جمعراتوں پر مشتمل تسبیح خانہ لاہور میں ہونے والے سوا کروڑ سورہ اخلاص اور نقش کی آخری جمعرات اور الوداعی دعااسی سوا درود پاک کے چلہ میں ہوگی ‘شامل ہو کر اس عمل کے فیض سےخوشیاں اور برکات سمیٹ لیں۔
625 مرتبہ بسم اللہ کا تعویذ
اولیائے کرام ؒکا ایسا آزمودہ تعویذ جسے شیخ الوظائف نے امت کے لئے عام کیا ‘ ہر مقصد میں کامیابی ‘دکھی والدین اور اولاد کے نصیب سکھ میں تبدیل ‘تمام مسائل اور رکاوٹوں کا یقینی خاتمہ‘ان شاءاللہ۔یہ با برکت عمل بھی سوا ارب درود پاک کے چلہ میں ہوگا۔
روحانی جانثاروں کا عمل
دنیا میں بے شمار لوگ روحانی ترقی اورنا ممکن کو ممکن کردینے والے روحانی جانثاروں کا عمل مسلسل کر رہے‘اس طاقتور عمل کی الوداعی دعا بھی سوا ارب درود پاک کے چلہ ہجویری محل میں ہو گی۔دعائیں قبول نہ ہونے کا شکوہ کرنے والے اپنی دلی مرادوں کا تصور کرتے ہوئے شامل ہو ں اوراپنا دامن مرادوں سے بھر لیں۔
اسم اعظم کا دم
سالہا سال سے لوگ اسم اعظم کے دم میں شامل ہو کر اپنی دکھی زندگی کو آسودہ کر رہے۔اس مرتبہ شیخ الوظائف سوا ارب درود پاک کے چلہ میں تمام مجمع کولا علاج بیماریوں‘پریشانیوں اور مسائل کےحل کے لئے اسم اعظم کا دم فرمائیں گے‘شرکت یقینی بنائیں۔دم کا پورا فیض پانے کے لئے اسم اعظم کے روحانی دم والا ڈبہ لینا ہر گز نہ بھولیں‘پہلے سے لے کر رکھیں۔
آئیں اوربرکتوں کا خزانہ گھر لے جائیں
دوران چلہ شیخ الوظائف ان چیزوں پر خصوصی اسم اعظم کا دم فرمائیں گے‘لہٰذا گھر سے آتے ہوئے یہ چیزیں تھوڑی تھوڑی مقدار میں لازم لائیں۔ تیل ‘چینی ‘چاول ‘نمک‘پانی‘صابن(نہانے ‘کپڑے دھونے) اور ماچس ۔دم کے بعد ان چیزوں کو روزمرہ استعمال میں لائیں‘خیر اور برکت کا انوکھا نظام پائیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں