Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

نومبر کے سولات

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

1) محترم قارئین السلام علیکم!میں پیٹ کی رسولی کے مرض میں مبتلا ہوں جس کی وجہ سے شدید اذیت میں ہوں ڈاکٹروں سے کئی ٹیسٹ اور الٹرا سائنڈ بھی کروا چکی ہوں، رسولی بچہ دانی کے باہر ہے اور خون والی نہیں ہے۔ اٹھنے بیٹھنے میں بھی تکلیف ہوتی ہے۔بر اہ مہربانی کوئی مخلص اس کا علاج تجویز کر دیں۔ عبقری کے زریعے لوگوں کو شفاء ملتی ہے‘ لہٰذا اگر کسی کو ایسے مسئلے میں کسی چیز سے فائدہ ہوا ہے تو وہ براہ مہربانی ضرور بتائے۔ (آسیہ اقبال، وزیر آباد)
2) قارئین میں عبقری رسالہ ایک سال سے پڑھ رہی ہوں۔آج اپنا ایک مسئلہ پوچھنا چاہتی ہوں ۔شادی کو بائیس سال ہو چکے ہیں لیکن ایک دن بھی سکون اور آرام سے نہیں گزارا، اب حالات بہت خراب ہیںا ور شوہر دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں ، مجھے طلاق دینا چاہتے ہیں۔ بچے بہت نافرمان ہیں او ربدتمیزی کرتے ہیں اور پڑھتے بھی نہیں ہیں، مجھے غصہ آتا ہے اب برداشت بہت کم ہو گئی ہے۔ان مسائل میںکسی کا آزمودہ عمل ہو تو ضرور لکھیں(راشدہ سلطانہ)
3) ہمارے گھر میں پتہ نہیں کیا ہو رہا ہے۔ تین سال پہلے بڑےبھائی ایک لا علاج بیماری میں مبتلا ہو کر فوت ہو گئے اس کےسات ماہ بعد چھوٹے بھائی بھی اچانک فوت ہو گئے، اب بڑے بھائی کی اہلیہ بھی سخت بیمار ہیں۔ ان کو ہڈیوں کا کینسر ہے‘ گھر والے بہت پریشان ہیں۔ ہم پر جادو ہے‘ بد دعا ہے؟ اس سے کیسے نجات مل سکتی ہے؟ ( محمد توفیق،پشاور )
3)میں اپنے بیٹے کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہوں۔ اس کو ایگزائٹی کا بہت مسئلہ ہے۔ یہ وضو بار بار کرتا ہے، قرآن کی ایک سطر بار بار پڑھتا ہے اور نماز بھی بہت آہستہ پڑھتا ہے، اس کو شک رہتا ہے کہ اس نے صحیح نہیں پڑھا۔ اس کے سینے میں درد اور گھبراہٹ ہوتی ہے۔ یہ اکیلا گھبرا جاتا ہے۔ پڑھائی کی طرف اس کا رجحان نہیں ہے۔(ملک شرجیل نواز)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 409 reviews.