علامہ لاہوتی سے سات موتی لوٹ لیں!
لیکن جلدی کریں‘ لوٹنے والے بہت‘ لینے والے بے قرار
یہ 7 روحانی پیکیج ہیں جو آپ علامہ لاہوتی صاحب سے ہر ماہ لیں گے‘ لینے کے لئے کوپن پُر کرنا ضروری ہے’ کوپن کے بغیر آپ کو شامل نہیں کیا جائے گااور جواب باری آنے پر شائع ہو گا۔1۔علامہ لاہوتی سے استخارہ کروائیں‘ آپ کو آپ کے استخارے کے مطابق ایک اسم دیں گے۔
2۔علامہ لاہوتی کو اپنی آمدن میں شریک کریں ‘ یعنی اپنی تنخواہ یا آمدن کے ہر ہزار میں سے سوا آنہ نکالیں‘ روزانہ یا مہینے کے بعد۔ کرنسی کے مطابق تقریباً 25 پیسے بنتے ہیں۔ان پیسوں کو خرچ نہ کیجئے’ پورا سال اکھٹا کیجئے‘سال کے بعد یہ پیسے یا اس سے زیادہ ‘سوال نہ کرنے والے ضرورت مندوں کو دیں یا ان پیسوں کا لنگر پکا کر 10 محرم یا 12 ربیع الاول کو تسبیح خانہ لاہور لے آئیں اور اپنے ہاتھوں سے تقسیم کیجئے۔
3ْ۔علامہ لاہوتی صاحب سے دعا کروائیں‘ وہ اپنی خاص تنہائیوں میں مشکل کشاء عملیات میں آپ کے سامنے رکھتے ہوئے آپ کے لئے خصوصی دعا فرمائیں گے۔
4۔علامہ لاہوتی صاحب سے روحانی دوستی کریں‘ اس کے لئے اپنا اور والدہ کا نام لکھوا کر بھجوائیں‘وہ روحانی عروج اور کمال سے آپ کا ذاتی زائچہ بنائیں گے جو شرک سے پاک ہو گا۔ پھر آپ پر روحانی توجہ رہے گی۔
5۔علامہ لاہوتی صاحب کو اپنی اولاد کی عزت‘ کامیابی اور ترقی کے لئے اولاد کے نام اور عمر بھیجیں۔ان کے گرد حفاظتی نورانی حصار اور کڑا دیںگے۔
6۔اپنا گھر‘کاروبار‘دفتر وغیرہ کا نام علامہ لاہوتی کو لکھیں‘ وہ نورانی حروف میں اس کو گھیر لیں گے‘ برکت ‘ ترقیاں دیکھیں۔
7۔آپ گورنمنٹ جاب یا کسی بھی شعبہ میں اپنا سکیل‘شعبہ‘ڈیپارٹمنٹ‘ پوری وضاحت سے لکھیں‘علامہ لاہوتی صاحب آپ کے لئے ترقی‘عروج‘ اور حاسدین سے بچنے کے لئے عمل کریں گے۔یہ تمام چیزیں پانا چاہتے ہیں تو ابھی کاغذ قلم اٹھائیں‘ علامہ لاہوتی صاحب کو یہ تمام چیزیں تحریر کریں اور روزانہ پہلا کلمہ ایک تسبیح پڑھ کر اس تحریر پر دم کریں‘کوپن کی فوٹو کاپی نہ کروائیں‘اصل رسالہ سے کاٹ کر بھجوائیں۔
جو کوپن شائع ہو اس کو پُر کرنے سے پہلے وقت دیکھنا ہے‘ جس وقت آپ نے پُر کرنا ہے وہ وقت‘ وہ دن‘ وہ جگہ آپ نے لکھنی ہے۔یہ ساری چیزیں علامہ لاہوتی صاحب اپنی خاص ساعتوں میں شمار کریں گے اور پھر کوپن اور تحریر دونوں ساتھ عبقری کو پوسٹ کردیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں