Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

عام سی چیز مگر جلد اور بالوں کے مسائل کا مکمل علاج

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میں نے آپ سے کپڑے دھونے والے صابن کے فوائد سنےکہ اس سے جلد اور بالوں کو فائدہ ہوتا ہے۔پہلے تو سن کر عجیب لگا کہ کپڑے دھونے والا صابن ہمارے لئے مفید کیسے ہو سکتا ہے۔ لیکن آپ نے اس کی وجہ بھی بیان فرمائی کہ اس میں بنولہ کا تیل اور گلیسرین جیسے اجزاء شامل ہوتے ہیں جو انسانی جلد کے لئے بہت مفید ہیں بلکہ یہ جلدی بیماریوں کا علاج بھی ہے۔ میرے بال الجھے ‘ روکھے اور بے رونق تھے۔میں نے بھی نہانے‘ بال دھونے اور منہ دھونے کےلئے اچھی کوالٹی کا کپڑے دھونے والا صابن استعمال کرنا شروع کیا۔اس سے مجھے پہلا فائدہ بالوں کا ہوا‘بالوں کا روکھا پن اور سختی دور ہو گئی‘ بالوں میں مضبوطی آئی ‘بال نرم ہوئے اور ان میں قدرتی چمک پیدا ہوئی ہے۔ شیمپو کے مضر کیمیکلز سے بھی نجات مل گئی۔ جلد کی خشکی اور کمر پر دانے نکلتے تھے وہ بھی اس صابن سے نہانے کے بعد ختم ہو گئے۔اس صابن سے نہانے کے بعد جلد میں خشکی نہیں ہوتی اورنمی برقرار رہتی ہے جس سے جلد خوبصورت نظر آ تی ہے۔یہاںایک بات قابل ذکر ہے کہ جو کپڑے دھونے کا صابن ہلکے رنگ میں ہے اس کی کوالٹی اچھی نہیں ہے بلکہ جو صابن گہرے رنگ میں ہے اس کی کوالٹی اچھی ہے‘ ایک بارہلکے رنگ کا کپڑے دھونے کا صابن استعمال کیا لیکن اس سے فائدہ نہیں ہوا بلکہ جس کا گہرا مالٹا رنگ ہے اس سے فائدہ ہوا ہے اور یہی معیاری صابن ہے۔ یہ صابن مکمل بیوٹی پیکج ہے میرے گھر میں اب یہی صابن استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ صابن جلد اور بالوں کے مسائل کا بہترین معالج ہے۔میں تو سب لوگوں کو یہ صابن استعمال کرنےکا مشورہ دوں گا۔(محمد اظہر ، مظفر گڑھ)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 399 reviews.