ہمارے دادا نے 90 سال کی عمر پائی۔ ان کی یاداشت لاجواب تھی، ان کی زندگی میں ٹھہراؤ، مزاج میںبرداشت اور صحت بہترین تھا۔ ان کو سندھ کے ایک بہت بڑے حکیم نے ایک نسخہ دیا تھا۔داداجان بتاتے تھےکہ لوگ زنجیروں میں باندھ کر ان کے پاس مریض لاتے تھے، وہ مریض کو درخت کے ساتھ باندھتے تھے اور تین دن علاج کے بعدمریض ہنستا ہوا گھر جاتا تھا۔ ہمارے دادا ہر سال نومبر کے مہینے میں یہ نسخہ بنا کر کھاتے تھے ۔یہ نسخہ صرف سردی میں کھانا ہے۔نسخہ نوٹ کر لیں۔
ھوالشافی :بادام 50 گرام‘ پستہ50 گرام‘ اخروٹ 50گرام ‘ خشخاش 50گرام ‘ چار مغز 50گرام ‘ چلغوزا 50 گرام ‘ منقیٰ 50گرام ‘ کالی مرچ 50 گرام ‘ سیب کا مربہ 125گرام‘ گاجر کا مربہ 125گرام‘ آملہ کا مربہ 125گرام‘ گلقند 125گرام‘ خشک دھنیا 250گرام۔ بنانے کا طریقہ:سب سے پہلے ان تمام اشیاء کو اچھی طرح صاف کرنا ہے۔صاف کرنے کے بعد ہر چیز ہاون دستے میں الگ الگ کوٹنی ہے۔دادا گاؤں میں رہتے تھے دھنیا گھر کی چکی پر پیس لیتے تھے۔آملہ کے مربہ سے گھٹلیاں نکال دیں پھر سیب ، گاجر اور آملہ کے مربوں کو کوٹیں، بڑا تھال پاس رکھیں ہر چیز کوٹ کر اس میں رکھتے جائیں۔سب چیزیں ڈال کر مربوں کا رس اور گلقند بھی ڈالیں۔آخر میں دھنیا پاؤڈر کو موٹی چھلنی میں سے چھان کر اوپر ڈال دیں۔ ان سب چیزوں کو ہاتھ سے مکس کرلیں‘ یہ ایک معجون بن جائے گی ۔ اس کو شیشے کے برتن میں رکھ لیں اور صبح فجر کی نماز پڑھ کر یعنی نہارمنہ ایک بڑا چمچ کھانا ہے۔ ساری سردی استعمال کرتے رہیں خراب نہیں ہو گا‘ بس اس میں ہاتھ نہیں ڈالنا یعنی چمچ کا استعمال کرنا ہے۔ نہ سردی لگے گی اور نہ دماغی اور جسمانی کمزوری ہوگی۔ ہم چھوٹے تھے دادا جب بناتے تھے ہم ان کے ساتھ ہوتے تھے ‘جب دادا کھاتے تھے تو ہمیں بھی کھلاتے تھے ‘بہت زبردست نسخہ ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں