عبقری سے تعارف قریباً نو سال سے ہے‘تب سےہر ماہ عبقری پڑھتا ہوں۔ہوا یہ کہ میں ایک مسجد کے باہر کھڑا تھا وہاں کسی نے عبقری میگزین کا سٹال لگا یا ہوا تھا‘ وہاں کھڑے کھڑے رسالہ اٹھا کر پڑھنا شروع کر دیا ۔ جوں جوں پڑھتا گیا ‘ رسالہ میرے دل میں گھر کرتا گیا۔مجھے حکمت کا بھی شوق ہے۔ جب سے عبقری دواخانہ کی ادویات استعمال کی ہیں‘ جو اثر میں نے ان ادویا ت میں دیکھا ہے وہ کسی اور میں نہیں دیکھا ۔ میں شوگر ملوں میں گنا سپلائی کرتا ہوں۔ جس شوگر مل میں جاتا ہوں وہاں قریبی عبقری کی ایجنسی سے عبقری کے مشروبات اور معجونیںخرید کر دوستوں کو بھی استعمال کرواتا ہوں۔ وہ بھی بہت خوش ہوتے ہیں۔سب تعریف کرتے ہیں کہ عبقری کی ادویات میں بہت دم ہے‘ جب مجھے کام کرتا دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں ہم تمہارا مقابلہ نہیں کر سکتے تم حکیمی معجونیں استعمال کرتے ہو۔ میری والدہ کو ہیپاٹائٹس یعنی کالا یرقان تھا وہ بھی ڈاکٹری علاج کروا کر تھک چکیں تھیں ۔ ہیپاٹائٹس نجات سیرپ کی 10 بوتلیں استعمال کروائیں‘ جب ٹیسٹ کروایا تو رپورٹ نارمل آئی ۔ شہر کے بڑے ہسپتال کے ڈاکٹر نے جب رپورٹ دیکھی توکہنے لگے اماں جی آپ نے کونسی دوائی استعمال کی ہے جس سے اتنی جلدی آرام ملا ہے۔ حضرت جی جو خوشی عبقری ملنے کے بعد محسوس کی ساری عمر محسوس نہیں کی۔( محمد نواز ، ٹوبہ ٹیک سنگھ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں