Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

سخت اعتراض کرنےوالاتسبیح خانہ کا دیوانہ کیسے ہو گیا

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا بھائی تسبیح خانہ کا بہت عقیدت مند ہے۔ میں شروع میں یہی سمجھتا تھا کہ یہ بھی کوئی روایتی پیر ہیں ، بھائی کو بھی سمجھاتا تھا کہ پاگلوں کی طرح ان کے پیچھے نہ لگو، اب بزرگوں کا دور ختم ہو چکا ہے اب کوئی بزرگ نہیں ہیں بلکہ سب دھوکہ اور فراڈ ہے۔ اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ میری چھوٹی بیٹی کو دورے پڑنے شروع ہو گئے۔اس کی عمر تین سال سے بھی کم ہے۔ ایک دن اہلیہ اور بیٹی گھر میں اکیلے تھے ، باقی بچے سکول گئے ہوئے تھے اور میں کام پر تھا۔ بیٹی نے عجیب طریقے سے کانپنا اور بڑبڑانا شروع کر دیا اور اس کے منہ سے جھاگ نکلنے لگی۔ میری اہلیہ سے برداشت نہ ہوا اور وہ اونچی آواز میں چیخنے چلانے لگی۔ ہمسائیوں نے سنا تو ان کی خواتین فوراً ہمارے گھر پہنچ گئیں اور مجھے اطلاع کی گئی تو میں فوراً گھر پہنچا اس وقت تک بچی کی حالت نارمل ہو چکی تھی۔ لیکن اہلیہ نے بتایا کہ مجھے تو لگا تھا کہ میری بیٹی کا آخری وقت ہے ۔ اس کی حالت بہت خراب تھی ہمسائے کی خواتین نے دعائیں پڑھ کر بیٹی پر دم کرنا شروع کر دیا، تھوڑی دیر بعد دورہ پڑنا بند ہو گیا اور بیٹی ٹھیک ہو گئی۔ہم نے فوراً ڈاکٹر کو دکھایا تو اس نے بس یہی کہا کہ ٹھنڈ لگی ہے۔ دوائیاں لے کر ہم گھر آ گئے۔ چند گھنٹوں کے دورانیے سے پھر دورے پڑنا شروع ہو گئے، دوائیاں بھی دے کر دیکھ لیا لیکن بیٹی کی طبیعت ٹھیک نہ ہو سکی۔دورہ پڑتا اور ایسا لگتا جیسے ابھی جان نکل جائے گی۔ بھائی کو پتہ چلا تو وہ بھی ملنے آ گیااور مجھے کہنے لگا بھائی آپ ہمیشہ تسبیح خانہ پر اعتراض کرتے ہیں لیکن ایک بار اس مشکل گھڑی میں آپ میری بات مان لیں اور بیٹی کو لے کر میرے ساتھ ہجویری محل چلیں، بھائی کچھ عرصے سے ہجویری محل کی خدمت میں شامل تھے۔ وہ وہاں آتے جاتے رہتے تھے۔ بیٹی کی حالت کسی بھی علاج سے ٹھیک نہیں ہو رہی تھی اور نہ ہی اس کا مسئلہ ڈاکٹر کی سمجھ میں آ رہا تھا ۔ میں نے مجبوراً بھائی کی بات مانی اور بیٹی کو لے کر بھائی کے ہمراہ ہجویری محل پہنچ گیا۔ بیٹی کو وہاں موجود خاص اعمال کروائے۔ اصحاب کہف کے نام اور اونٹ کی ہڈیوں کا عمل، یَا قَھَّارُ کا عمل، اسماء الحسنیٰ کے جلوئوں کا عمل اور حاجات کے لئے خاص نقش کا عمل کروایا۔ اعمال کے بعد ہم واپس آ گئے۔ ان اعمال کے دوران بیٹی کی طبیعت تھوڑی خراب ہوئی لیکن پھر ٹھیک ہو گئی۔ اس کے بعد اب پانچ ماہ ہو گئے ہیں لیکن بیٹی کو دوبارہ یہ مسئلہ نہیں ہوا۔ میں بھائی کے سامنے بھی شرمندہ ہوا کہ میں عبقری کے بارے میں غلط رائے رکھتا تھا ۔ بھائی نے بتایاکہ میں ہجویری محل میں خدمت کے لئے بھی اس لئے جاتا ہوں وہاں پیسے یا کسی قسم کی مالی مدد نہیں مانگی جاتی بلکہ شیخ الوظائف تمام اخراجات کا بوجھ خود اٹھاتے ہیں۔ ہم صرف وہاں کے انتظامات کی خدمت میں شامل ہو کر وہاں کی برکات سمیٹ لیتے ہیں۔ بھائی کی بات سن کر حیران ہوا اور سوچنے پر مجبور ہو گیا کہ جب سے بھائی عبقری تسبیح خانہ سے منسلک ہوا ہے اور ہجویری محل خدمت کرنے کے لئے جاتے ہیںتب سے ان کے مالی حالات بہت بہتر ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے بھائی کا کاروباد ٹھپ ہو چکا تھا اور مالی پریشانی تھی۔ لیکن اچانک ان کے حالات بدلنے لگے، ہم اسے وقت اور مقدر کی بات سمجھتے تھے کہ زندگی میں عروج زوال آتا رہتا ہے لیکن اب احساس ہوا کہ بھائی کو جو رنگ لگے ہیں وہ تسبیح خانہ کی نسبت اور ہجویری محل کی خدمت سے لگے ہیں(محمد ہارون ،حافظ آباد)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 390 reviews.