Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

بچوں ‘بڑوں اور بوڑھوں کے امراض کا شرطیہ علاج!ضرور آزمائیں

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

رمضان تسبیح خانہ میں آئے احباب کے بتائے تجربات!عبقری قارئین کے نام

پتلا اور کمزور جسم‘ صحت مند اور توانا
شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!یہ میرا تسبیح خانہ لاہور میں مسلسل تیسرا رمضان ہے‘گزشتہ تین سالوں سے رمضان المبارک کا پورا مہینہ تسبیح خانہ میں گزارتا ہوں۔ہر سال اگلے رمضان کے لئے بھی اللہ تعالیٰ سے منوا کر جاتا ہوں جس کی برکت سے یہ سعادت نصیب ہو رہی ہے۔یہاں رمضان گزارنے سے زندگی میں بہت مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔حلال و حرام کا پتہ چلا ہے‘اعمال کی دولت نصیب ہوئی ہے۔اپنا ایک آزمودہ طبی نسخہ پیش کر رہا ہوں۔اکثر جوان اپنی غذائی ضرورت پوری نہ ہونے کی وجہ سے جسمانی طور پر بہت کمزور نظر آتے ہیں۔ان کے لئے یہ ٹوٹکہ ہے ۔ایک عدد سیب لے کر موٹے سوئے کے ساتھ اس کے چاروں طرف سوراخ کر لیں۔ پھر اس سیب کو رات بھرآدھا کلو دودھ میں بھگو دیں۔ صبح اُٹھ کر سیب کھا لیں اور دودھ پی لیں۔ اس کے بعدجب بھوک لگے تب ناشتہ کر لیں۔ ناشتے کے بعد اور دوپہر کھانے کے بعد چھ عدد کیلوں کا استعمال کریں۔چند دن میں ہی بہترین رزلٹ ملے گا۔دبلا پتلا بدن چند دن میں تندرست و توانا ہو جائے گا۔
اب بچے بستر پر پیشاب نہیں کریں گے
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں ہر سال اپنے شوہرکےہمراہ تسبیح خانہ میں رمضان گزارنے کے لئےآتی ہوں۔آپ کا حکم ہوا کہ رمضان المبارک کے قیام میں شامل خواتین بھی اپنے تجربات لکھیں۔میرا بیٹا بستر پر پیشاب کر دیتا تھا‘ اس کی عمر بڑھتی جا رہی تھی مگر یہ عادت ختم نہیں ہو رہی تھی۔میں نے عبقری رسالہ میں آٹے کے پانی والا ٹوٹکہ پڑھا کہ جس پانی سے آٹا گوندھتے ہیں وہ گدلا سا ہواجاتا ہے‘ یہ پانی نہار منہ بچے کو پلائیں تو بچہ بستر پر پیشاب نہیں کرتا۔میں نے بیٹے کو صبح نہار منہ آٹے کا پانی پلانا شروع کر دیا۔ دو ہفتے کے استعمال سے بچے نےبستر پرپیشاب کرنا چھوڑ دیا۔ میں بہت خوش ہوئی اور عبقری کودعائيں دیں کہ اتنےآسان ٹوٹکےسےاتنابڑافائدہ حاصل ہوگیا۔
آپریشن بھی نہ ہوا اور اپینڈکس کا درد بھی ختم
السلام علیکم !تسبیح خانہ میں رمضان گزارنے والے مقیمین کی خدمت میں ایک آزمودہ نسخہ پیش خدمت ہے جو اپینڈکس کے مرض سے متعلق ہے۔والد کے دوست کے جوان بیٹے کو اپینڈکس کا درد ہوا۔ اسے ہسپتال لے جارہے تھے ‘ میرے والد صا حب نے کہا کہ ایک بار یہ ٹوٹکہ کرکے دیکھو‘انہوں نے یہ نسخہ آزمایا ۔تھوڑی ہی دیر میں آرام آگیا اور آپریشن سے بچ گیا ۔ ٹوٹکہ یہ ہے۔ ایلویراکا ایک بڑا ٹکڑا لے کر قیمے کی طرح ٹکرے ٹکرے کرلیں۔ اس پر ایک ٹکی نوشادر کو پیس کر چھڑکیں ۔اپینڈکس کے مریض کو پانی کے ساتھ یہ کھلا دیں۔درد رک جائے گا ۔ دو تین دفعہ کرنے سے آپریشن کے بغیر ہی اپینڈکس کا مسئلہ حل ہو جائے گا‘ ان شاءاللہ۔

مثانے کے غدود اور رسولیوں کا سو فیصد علاج

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم !تین چار سال سےمیرے مثانےمیں غدود بڑھا ہوا تھا‘ ڈاکٹر آپریشن کا کہہ رہے تھے۔میں روزانہ دوا ئیں استعمال کر رہا تھا ۔طبیعت اس قدر خراب تھی کہ کھانا بھی نہیں کھا سکتا تھا کیونکہ اس سے میرا پیشاب رک جاتا اور ناقابل برداشت تکلیف ہوتی تھی۔تسبیح خانہ میں رمضان گزارنے کے لئے آیا تو اللہ تعالیٰ نے میرا مسئلہ حل کر دیا ۔رمضان میں آپ کا لائیو پروگرام تسبیح خانہ میں سن رہا تھا ‘اس دوران کسی خاتون نے آپ کے بتائےہوئے ٹوٹکے کا تجربہ بتایا کہ رسولیاں پانی کی ہوں یا چربی کی ہوں‘ جسم میں جہاں بھی رسولیاں اور غدود کا مسئلہ ہوتو پھٹکڑی اورماجو کا ٹوٹکہ اس کا بہترین علاج ہے ۔میں نے آپ کا بتایا ہوا ٹوٹکہ کچھ عرصہ استعمال کیا اور واقعی ایسا ہی ہوا میں بالکل ٹھیک ہو گیا‘آج اس ٹوٹکے کی وجہ سے نارمل زندگی گزار رہا ہوں اور بالکل صحت مند ہوں۔ میرے دل سے دن رات آپ کے لئے دعائیں نکلتی ہیں۔نسخہ یہ ہے۔ ھوالشافی:50گرام پھٹکڑی‘250گرام ماجو لیں‘دونوں کو باریک پیس لیں۔ چنےکے برابر دن میں تین سے چار دفعہ پانی کے ہمراہ استعمال کریں‘ان شاءاللہ شفاء ہو گی ۔میںنے اپنی بیماری کے علاج کے لئے بہت جگہوں سے علاج کروایا مگر فائدہ نہ ہوا لیکن یہ نسخہ استعمال کرنے سے الحمدللہ مثانے اور پیشاب کامسئلہ بالکل ٹھیک ہو گیاہے ۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 370 reviews.