Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

پُر تاثیرعمل ! ہر کام کا نفع ‘نقصان کھل کر سامنے آجائے

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

تسبیح خانہ میں ہر ہفتے تین دن کا چلہ جمعرات عصر سے شروع ‘ اتوار ظہر تک اختتامی دعا ہوتی ہے

چلہ کے معمولات!7 روحانی پیکیج !
(1)مٹی کے چراغ سے بے اولادی‘ بندشیں ختم! مٹی کا چراغ تسبیح خانہ سے ہی ملے گا‘ اس پر خاص الخاص تین دن عمل کروایا جائے گا‘ اس چراغ کو گھر لے جائیں اورسات دن صبح و شام اس کو کم ازکم ایک سے تین منٹ دیکھتے ہوئے یَافَتَّاحُ پڑھناہے۔ ان شاء اللہ بے اولادی‘ بندشیں‘ جادو‘ جنات‘ آسیب‘ بیماریاں ختم۔
(2)دھونی کے دھوئیں سے مصائب و بلائیںختم
عبقری کی ’’روحانی دھونی ‘‘ دوران چلہ پاس رکھیں‘اس پر خاص الخاص عمل کروایا جائےگا‘ گھر جاکر ہر جمعرات کو اس کی دھونی دیں‘ اگر بوجہ مجبوری دھونی نہیں دے سکتے تو گھر کے مختلف کونوں میں ہر جمعرات کو پھیلادیں‘ بلائیں‘ مصائب‘ حشرات الارض اور ناگہانی آفات سے گھر کی حفاظت رہے گی۔
(3)اولاد کی نافرمانی ختم اور ترقی کیلئے!
ایک خاص الخاص نقش دیا جائے گا‘ جس پر عمل تین دن متواتر کروایا جائے گا‘ اس نقش کو گھر جاکرلیمی نیشن کروا کرلٹکا دیاجائے تو گھر سے لڑائی جھگڑے‘ اولاد کی نافرمانی ختم‘ ناکامیوںکی جگہ ترقیاں لے لیں گی۔
(4)قرض ختم‘ تونگری کا فارمولہ لے جائیے!
دوران چلہ تین دن ایک ایسا روحانی عمل کروایاجائے گا‘ جس کے کرنے سے قرض‘ بیروزگاری‘ تنگدستی کاخاتمہ ہوجائے گا اور گھر میں رزق کی بارش اور برکت آجائے گی۔
(5)آئیے ! کامیاب استخارہ کیجئے!
استخارے کیلئے ایک عمل کروایا جائے گا !ہر کام کا نفع نقصان آپ کے سامنے کھل جائے گا!جاگتی آنکھوں سے دیکھیں ۔
(6) شہد سے زندگی کی تمام کڑواہٹیں ختم‘ مٹھاس لائیں
چلہ میں آتے ہوئے حسب ضرورت شہد تھوڑا سا لے آئیے! اس پر خاص الخاص عمل ہوگا‘ بس یہ مٹھاس گھر بھر کی تمام ناچاقیوں‘ جھگڑوں‘ حسد‘ کینہ‘ بغض کی کڑواہٹ کو دور کردے گی‘ گھر میں خوشگوار ماحول لے آئے گی۔میاں بیوی کی باہمی محبت کیلئے انتہائی آزمودہ۔
(7) مٹھی بھرمٹی لائیں‘ نظربد ‘ آسیب سے چھٹکارا
کسی جگہ سے بھی پاک صاف مٹی صرف ایک مٹھی شاپر میں ڈال کر لائیں‘ تین دن مسلسل اس پر عمل ہوگا‘ گھر جاتے ہوئے اس کو کسی صاف جگہ پر پارک‘ گرین بیلٹ‘ یا قبرستان میں اونچی جگہ ڈال کر پیچھے نہ دیکھیں اور گھر چلے جائیں‘ گھر پہنچتے ہی گھر سے نظربد‘ آسیب‘ جنات‘ جادو سے نجات مل جائے گی۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 361 reviews.