11‘12 ربیع الاول کی مبارک گھڑیوں میں ملک بھر سے اور بیرون ممالک سے عاشقان رسولﷺ نے تسبیح خانہ لاہورمیں حاضری دی‘آئیے اس با برکت محفل کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں۔
26 ستمبر 2023 بروز منگل : تسبیح خانہ لاہور میں پہلے سے آئے خدمت والے مخلصین نےآقا کملیﷺ کے مہمانوں کی راحت کی خاطر انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی جس میں شیخ الوظائف اور ان کے صاحبزادوں پیر رومی عبقری‘پیر شبلی عبقری‘ پیر غزالی عبقری نے بھر پور حصہ لیا اور خدمت والے مخلصین کی حوصلہ افزائی بھی کرتے رہے۔
27ستمبر2023 بروز بدھ:ملک کےچاروں صوبوں اور بیرون ممالک سے شب جمعہ اور 11‘12 ربیع الاول کی روحانی محافل میں شریک ہونے والے خوش نصیبوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔شیخ الوظائف نے پہلے سے خدمت والے مخلصین کی راہنمائی کرتے ہوئے ان کی راحت کو پیش نظررکھتے ہوئے ان کے آرام و طعام کی ترتیب بنا دی تھی تا کہ انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تسبیح خانہ کے لنگر خانہ اور گلی میں مسلسل لنگر کا چوبیس گھنٹے انتظام تھا۔
28 ستمبر 2023ء بروز جمعرات(11 ربیع الاول)ـ:صبح کے وقت سے ہی لوگوں کی کثیر تعداد تسبیح خانہ لاہور میں آنا شروع ہو گئی تھی اور فلور بھرنا شروع ہو چکے تھے۔مدینہ والےﷺ کے مہمانوں کی پُر تکلف کھانوں سے ضیافت بلا تعطل مسلسل جاری رہی۔مغرب کے بعد شب جمعہ کی روحانی محفل کا آغاز نعت رسول مقبولﷺ بلغ العلیٰ بکمالہ سے ہوا اور مزید نعتیہ کلام بھی پڑھا گیا ۔اس محفل میں شیخ الوظائف نے مسنون دعااَللّٰہُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ وَاَتَوَجَّہُ اِلَیْکَ بِنَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمْ نَبِیِّ الرَّحْمَۃِ ، یَامُحَمَّدُ اِنِّیْ اَتَوَجَّہُ بِکَ اِلٰی رَبِّکَ اَنْ تْقْضٰی حَاجَتِیْ۔ ‘سورئہ والضحیٰ کی آیت وَلَسَوْفَ یُعْطِیْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰىo اور درود پاک اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ کَمَا اَنْتَ اَھْلُهٗ فَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ کَمَا اَنْتَ اَھْلُهٗ وَافْعَلْ بِنَا مَآ اَنْتَ اَھْلُهٗ فَاِنَّکَ اَنْتَ اَھْلُ التَّقْوٰی وَ اَھْلُ الْمَغْفِرَۃِ۔ان تین طاقتور اعمال کے فضائل اور فوائد کو کھول کر بیان کیا‘پریشانیوں‘مصائب‘ مشکلات سے نجات اور مرادوں کو پانےکے لئے ان کی مشق کروائی اور خاص اجازت بھی عطا فرمائی۔سوا لاکھ سورئہ اخلاص کی تیسری جمعرات کا عمل ہوا‘بیعت کےعمل کے بعد مراقبہ اور رقت آمیز دعا کروائی۔
29 ستمبر 2023بروز جمعتہ المبارک(12ربیع الاول):نمازفجر کے بعداسم اعظم کے دم کا آغاز ہوا ‘شیخ الوظائف نے ہر شخص کو انفرادی دم کیا‘ لوگوں کی کثیر تعداد شامل تھی ‘ اس کے باوجود شیخ الوظائف نے مسلسل گھنٹوں مجمع کو دم کیا۔تسبیح خانہ سمیت تمام بلڈنگز ‘آل عباسؓ‘قبولیت خانہ‘دارالتوبہ‘کے تمام فلور بھر چکے تھے‘مجمع کی کثیر تعداد خواتین سمیت تسبیح خانہ کی گلیوں میں موجود تھے۔موئے مبارکﷺ کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور دنیا کے آٹھ طاقتور شفائیہ پانی کا تحفہ لیا۔اسم اعظم کے دم کے فوری بعد شیخ الوظائف اپنے صاحبزادوں کے ہمراہ تمام انتظامات کا مسلسل جائزہ لیتے رہے اور جہاں کوئی کمی کوتاہی نظر آتی اس کا فوراً ازالہ کر دیتے۔جمعہ کی نماز کے بعد حلقہ کشف المحجوب کی محفل ہوئی۔تمام ہال مکمل ہونے کی وجہ سے خواتین گلیوں میں موجود تھیں‘شیخ الوظائف نے ان کی راحت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مغرب کے بعد ہونے والے باقی تمام طاقتور روحانی پیکیجز نعلین پاکﷺ کا نقش‘اسمالنبیﷺ کا عمل‘سات رنگی دھاگے اور کالی کنگی کا عمل‘ دعائے وسیلہ گھرانہ رسولؐ ۔‘مسواک کا عمل‘ حلقہ کشف المحجوب کےفوری بعد کروادئیے۔سسکیوں اور آہوں بھری اختتامی دعا کے موقع پر سورئہ قریش کےچلہ کی دعا بھی کروائی گئی جس میں خدمت والے مخلصین‘ تمام مجمع اور امت کے لئے خصوصی دعا کے بعد واپسی کی اجازت دی۔محفل کے اختتام تک رات دیر تک شیخ الوظائف کی نگرانی میں مخلصین نے تمام نظام کو احسن طریقے سے سمیٹا اور صفائی کا انتظام کیا ۔
شیخ الوظائف کی طرف سے ربیع الاول کا لنگر 27 ستمبر 10 ربیع الاول سے لے کر14 ربیع الاول اتوار تک جاری رہا۔لنگرمیںحلوہ پوری‘پٹھورے‘نان ‘قورمہ‘بریانی‘سموسے‘آلو کے چپس‘چائے‘شربت‘میٹھے پکوان اور مزید پُر تکلف کھانوں کے ساتھ مہمانوں کی خاطر تواضع کی گئی۔ حاضرین نے بھی دل کھول کر اپنے ہاتھوں سے لنگر تقسیم کیا۔اگر آپ اس قبولیت والی محفل سے محروم رہےتو مایوس مت ہوں‘اللہ سے منوائیں‘آئندہ سال بھی11‘12 ربیع الاول کی محفل تسبیح خانہ لاہور میں ہو گی‘ان شاءاللہ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں