محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اولاد کی تعلیم و تربیت کے بعد سب سے اہم کام ان کی شادی کرنا ہے۔ مائیں تو اولاد کی پیدائش کے وقت ہی بچے کی شادی کے خواب دیکھنا شروع کر دیتی ہیں۔ اگرخاندان میں کوئی رشتہ ہو تو انسان بہت بڑی فکر سے آزاد ہو جاتا ہے لیکن اگر خاندان میں رشتہ نہ ہو تو غیروں میں رشتہ تلاش کرنا بہت بڑی آزمائش اور مشکل مرحلہ ہے۔ ذہنی ہم آہنگی والے رشتے ملنا قسمت کی بات ہے۔ اب تو بچوں کی شادیاں کرنا بھی ایک محاذ بن چکا ہے۔ رشتوں کے لئے دفتر بن گئے ہیں لیکن ڈھنگ کے رشتے ملنا اتنا ہی مشکل ہو گیا ہے۔میرے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ ان کے رشتوں کے لئے ہر وقت پریشان رہتی تھی‘ اسی پریشانی نے مجھے عبقری سے ملا دیا‘ میں نے عبقری سے دیکھ کر ان کے اچھے رشتوں کے لئےبہت دعائیں اور وظائف کیے ۔ عبقری کا کتابچہ ’’ آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل ‘‘ ہزاروں کی تعداد میں تقسیم کروایا‘ تاکہ اللہ پاک خیر کا معاملہ فرما دے۔یہ اللہ تعالیٰ کا حیرت انگیز نظام ہے کہ عبقری کے ساتھ اللہ کی خاص مدد ہے اور خاص رحمت ہے۔جو انسان بھی عبقری کی خیر کو پھیلانے کا ذریعہ بنتا ہے اس کے اپنے کام سنور جاتے ہیں‘ تمام مرادیں پوری ہوتی ہیں اور مسائل ختم ہو جاتے ہیں۔ میں نے یہ کتابچہ تقسیم کروایا اس کے بعد دل بہت مطمئن تھا‘ چند ہی دنوں کے بعد میرے شوہر کے دوست نے ایک رشتہ بتایا‘ ہم نے ملاقات کی‘ رشتہ بہت پسند آیا۔ ہماری سوچ سے بھی زیادہ اچھے اور خاندانی لوگ ہیں‘ ان کی دو بیٹیاں ہیں پہلے میں نے بڑے بیٹے کا رشتہ کیا اور کچھ عرصہ بعد دوسرے بیٹے کا رشتہ بھی وہیں کیا اور ان کی چھوٹی بیٹی کو بہو بنا لیا‘ اللہ کا شکر ہے میری دونوں بہوئیں بیٹی سے بڑھ کر میرا خیال کرتی ہیں۔یہ نعمتیں عبقری کی برکت سے ہی ہیں ۔(شمیم خانم ، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں