محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم !اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے جس نے آپ جیسا راہنما عطا فرمایا‘آپ نے اعمال کے ذریعے ہمیں اللہ کے قریب کر دیا ہے۔ان روحانی اعمال سے صرف ایصال ثواب نہیں بلکہ ان کی برکت سے بہت سے روزمرہ مسائل بھی حل ہوتے ہیں۔
جب سے آپ کی روحانی محفل میں آمدن میں سے اڑھائی فیصد صدقہ کرنے والا عمل سنا ہے۔اس پر عمل کررہی ہوںجس کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے برکتوں کے پہاڑ عطا کر دیے ہیں۔شوہر سے جو ہر ماہ پیسے ملتے اور اس کے علاوہ بیٹی ٹیچنگ کرتی ہے اس کی تنخواہ میں سے بھی ہر ماہ اڑھائی فیصد نکال کر علیحدہ ایک ڈبے میں رکھ دیتی ہوں جسے عبقری خدمت خلق فائونڈیشن میں جمع کروا دیتی ہوں تاکہ مستحق لوگوں کی مدد ہو اور ان کی دعائیں ملیں۔اللہ کا شکر ہےاس عمل کی برکت سے شوہر کی ماہانہ آمدن اور بیٹی کی تنخواہ میںگمان سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے۔اللہ نے اس قابل بنا دیا ہے کہ اب ہر سال شریعت کے مطابق زکوٰۃ بھی دیتی ہوں۔
اس عمل سے پہلے ہماری ضروریات زندگی پوری نہیں ہوتی تھیں‘انہیں پورا کرنے کےلئے شوہر نے کئی لوگوں سے قرض لے رکھا تھامگر اب ایسی برکت ملی ہے جس سےقرض کا مسئلہ بھی ختم ہونا شروع ہو گیا۔اس عمل کی برکت سے ہی قرض کی ایک خطیر رقم ادا کر کے اس سے نجات مل گئی ہے۔اب اللہ تعالیٰ نے ایسی وسعت اور برکت عطا فرمائی ہے کہ مستحق لوگوں کی امداد کا ذریعہ بنا دیا ہے۔میرے شوہر کا کاروبار زوال پذیر تھا‘لاکھ کوششیں کرنے کے باوجود بھی جو فائدہ ہوتا تھا وہ آٹے میں نمک کے برابر تھا لیکن جب سے ان کی ماہانہ آمدن میں سے اڑھائی فیصد صدقہ نکالنا شروع کیا ہے اللہ تعالیٰ نے کاروبار میں بہت برکت عطا فرمائی ہے۔ان کا کاروبار زوال سے عروج کی جانب جا پہنچا ہے اور دن بدن اس میں ترقی ہو رہی ہے۔گھر کی تمام تر بنیادی ضروریات پورا ہونے کے باوجود بھی پیسے بچ جاتے ہیں۔یہ سب آپ کے بتائے ہوئے عمل کی برکت سے ہے اور ہم جو ہر ماہ آمدن کی اڑھائی فیصد کی رقم صدقہ کرتے ہیں وہ اس کے مستحقین اور حقداروں تک پہنچنے کا زندہ ثبوت ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی ٹیم کو جزائے خیر عطا فرمائے‘آمین۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں