Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

لا علاج بیماریوں سے نجات کے لئےچینی سائنسدان کا عظیم تحفہ

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

عبقری قارئین کے لئےآج ایک چینی سائنسدان کا بتایا ہوا نسخہ لے کر حاضر ہوئی ہوں۔ یہ وہ عظیم ڈاکٹر ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی صرف تین اجزاء پر ریسرچ کی اور آخر مکمل تحقیق و تجربات کرنے کے بعد دنیا کو تین اجزاء کے مرکب کا تحفہ دیا۔چند سال پہلے یہ تحریر عبقری رسالہ اگست 2006ء کے شمارے میںصفحہ نمبر 22 پر یہ شیخ الوظائف صاحب کے طبی کالم سے دیکھ کر چینی سائنسدان کا یہ نسخہ استعمال کیا تو اس سے بھر پور نفع ہوا۔ اس کے علاوہ جس کو بھی یہ تحفہ استعمال کرایاوہ لاعلاج بیماریوں سے شفا پا گیا۔
میں بھی کافی عرصہ سے کچھ بیماریوں کا شکار تھی‘استھما یعنی دمہ کی بیماری بہت زیادہ تھی‘پھیپھڑوں میں سوزش کی وجہ سے کافی تکلیف کا سامنا اورسانس لینے میں بھی دشواری محسوس ہوتی تھی۔اس کے علاوہ میری خوراک بہت کم تھی‘کسی بھی قسم کا میٹھا کھانے سے پوری طرح گریز کرتی تھی لیکن اس کے باوجود وزن اس قدر تیزی سے بڑھ رہا تھا اور موٹی ہوتی جارہی تھی جس سے مجھے خود شرمندگی ہوتی تھی۔
بےجان جسم اور تھکاوٹ
کندھوں میں یہ کیفیت تھی کے ہر وقت بے جان سے محسوس ہوتے، تھوڑا سا کام کرتی تو بے حد تھک جاتی تھی جس وجہ سے زیادہ کام کاج نہ کر سکتی‘اکتاہٹ اور بے چینی سی محسوس ہونا شروع ہو جاتی تھی۔عبقری رسالہ میں جب یہ نسخہ چھپا تو چند دن مسلسل استعمال کرنے سے دمہ کا مسئلہ حل ہو گیا۔میںنے مزید کچھ عرصہ اس نسخہ کو استعمال کیا تو حیران کن طور پر وزن بڑھنا بھی رک گیا بلکہ تیزی کے ساتھ کم ہونے لگا جس سے چند ہی ہفتوںمیں موٹاپے میں واضح کمی ہوئی اورمیں دبلی پتلی ہونا شروع ہو گئی۔میرے کندھوں کی جو کمزوری تھی وہ بھی ختم ہو نا شروع ہو گئی۔جسم میں نئی جان اور طاقت محسوس ہوئی جس سے بے جان اور سست جسم چست اور صحت مند ہو گیا۔سردی کے موسم میں اکثر سخت نزلہ و زکام کی شکایت رہتی تھی اور پھر کھانسی بھی شروع ہو جاتی تھی لیکن چینی سائنسدان کے نسخے نے کمال کر دیا ‘کئی سال گزر گئے مگر دوبارہ سردی کے موسم میں نزلہ و زکام کا مسئلہ نہ ہوا۔قارئین یہ نسخہ آپ بھی استعمال کریں‘ان شاءاللہ بیماریوں سے نجات ملے گی اور صحت و تندرستی حاصل ہو گی‘بس شرط یہ ہےکہ چند دن استعمال کر کے چھوڑ نہ دیں بلکہ کچھ عرصہ مسلسل اس نسخے کو استعمال کریں‘ ان شاءاللہ یقینی شفاءملے گی۔چینی سائنسدان صاحب کا نسخہ قارئین کی خدمت میں حاضر ہے۔ھوالشافی:سونٹھ یعنی خشک ادرک‘ ایک پائو، ریوند چینی ایک پائو، میٹھا سوڈا ایک پائو۔سونٹھ اور ریوند چینی کو باریک پیس لیں اب اس میں میٹھاسوڈا شامل کریں اب اسے کسی بوتل یا ڈبے میں محفوظ کر لیں۔ہر کھانے کے بعد اس سفوف کا آدھا چمچ استعمال کر لیں‘انہتائی آسان اور مجرب نسخہ ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 352 reviews.