Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

آنکھوں کےتکلیف دہ وبائی امراض کا یقینی علاج

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!خشک پتی کے فوائد سے متعلق اپنا ایک آزمودہ مشاہدہ تحریر کر رہا ہوں۔
اکثروبائی امراض کی صورت میں آشوب چشم کے مختلف مسائل کی شکایت شروع ہو جاتی ہے یا گرمی کے موسم میں بھی سخت دھوپ کی وجہ سے آنکھوں میں چبھن اور تکلیف ہونا شروع ہو جاتی ہے۔آنکھوں کے ان مسائل سے نجات پانے کے لئے استعمال شدہ پتی کا بہت ہی آزمودہ نسخہ ہے۔استعمال شدہ پتی کو دو چھوٹی پوٹیلوں میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔انہیں تھوڑا سا ٹھنڈا کر لیں ‘پھر فریج سے نکال کر ان پوٹلیوں دونوں آنکھوں پر کچھ دیر کے لئے رکھ دیں۔چند بار اسی ترتیب کے ساتھ یہ عمل کر لیں‘ ان شاءاللہ آنکھوں کے ان مذکورہ امراض میں راحت ملے گی‘سکون ہوگا اور جلد ہی آنکھیں بالکل ٹھیک ہو جائیں گی۔اگر آپ چاہیں تو پہلے والی استعمال شدہ پتی کی پوٹلیاں دوبارہ فریج میں رکھ کر استعمال کر سکتے ہیں مگر خیال رہے کہ بہت زیادہ ٹھنڈی نہ ہوں کیونکہ اس سے آنکھوں کی باریک رگیں بند ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ (ثمینہ احمد‘کراچی)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 349 reviews.