Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

اولاد نرینہ کی خواہش تھی ‘نسخہ ملا ‘آج چار بیٹوں کی ماں ہوں

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو اور آپ کی نسلوں کو ہمیشہ دنیا اور آخرت میں کامیاب کرے‘ آمین۔ جب سے عبقری اور تسبیح خانہ سے منسلک ہوئے ہیں اللہ تعالیٰ نے زندگی میں بہت زیادہ آسانیاں عطا فرمادی ہیں‘اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے‘آمین!
میں کافی عرصہ سے کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھتی تھی‘ٹانگوں اور گھٹنوں میں درد رہتی تھی۔تسبیح خانہ میں آکراسم اعظم کا ماہانہ دم کروانا شروع کیا اور کچھ ہی عرصہ میںیہ مسئلہ حل ہو گیا‘الحمدللہ اب کرسی کے بغیر ہی کھڑے ہو کر نماز پڑھنا شروع کر دی ہے‘اللہ تعالیٰ نے صحت عطا فرمائی ہے۔
میرا جو سب سے بڑا مسئلہ تھا وہ نرینہ اولاد کا تھا‘خواہش تھی اللہ تعالیٰ نرینہ اولاد عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ نے مجھے جب اولاد کی امید لگائی تو میں نے آپ کا بتایا ہوا ایک طبی نسخہ استعمال کرنا شروع کر دیااور ساتھ آپ کا بتائے ہوئے ایک وظیفہ کا ورد بھی پڑھنا شروع کر دیا۔ایک ماہ مسلسل یہ نسخہ استعمال کیا اور ساتھ وظیفہ کا ورد مسلسل جاری رکھا۔ڈلیوری کا وقت قریب آگیا‘مجھے یقین تھا کہ آپ کا بتایا ہوا طبی اور روحانی نسخہ ضرور کام کرے گا ‘اللہ کا فضل ہوگا اور مجھے بھی نرینہ اولاد کی نعمت نصیب ہو گی۔جب ڈلیوری کا وقت آیا تو اللہ نے اپنا کرم کر دیا‘مجھے نرینہ اولاد نصیب ہوئی‘صحت مند بیٹا ملا‘اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کیا‘آپ اور آپ کی نسلوں کے لئے ڈھیروں دعائیںکیں۔اس کے بعد جب بھی اللہ تعالیٰ نے مجھے اولاد کی امید لگائی تو میں نےآپ کا بتایا ہوا یہی طبی اور روحانی نسخہ استعمال کرنا شروع کر دیا جس سے دوبارہ اللہ تعالیٰ نے اولاد نرینہ کی نعمت سے نوازا۔اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے‘اس طبی اور روحانی نسخہ کی وجہ سے آج چار بیٹوں کی ماں ہوں۔اس کے بعد میں نے یہ نسخہ اور بھی بہت سی ایسی خواتین کوبتایا جنہیں اولاد نرینہ کی خواہش تھی۔جس جس نے بھی اس پر عمل کیا بغیر کسی مہنگی دوا کے استعمال کیے ان پر کرم ہو گیا‘ اللہ تعالیٰ نے ان کےآنگن میں بھی پھول کھلا دئیے اور انہیں اولاد نرینہ کی نعمت سے نوازا۔ترقی یافتہ دور میں آج بے شمار لوگ اس اولاد نرینہ کی نعمت سے محروم ہیں لیکن میرا یقین ہےکہ جو عورت بھی آپ کی بتائی ہوئی یہ دوا اور دعا کو آزمائے گی وہ ہر گز مایوس نہیں ہو گی‘اس کی جھولی ضرور بھر جائے گی۔
قارئین!سالہا سال سے اولاد نرینہ کے لئے یہ طبی و روحانی نسخہ کلینک میں ملاقات کے لئے آنے والے خوش نصیبوں کو بتا رہے جس سے بے شمار جوڑوں کو نرینہ اولاد کی نعمت نصیب ہوئی۔پہلی بار ہجویری محل سوا ارب درود پاک کے چلہ(23 تا 26 نومبر2023) میں تمام لوگوں کو شیخ الوظائف کی طرف سے یہ نسخہ بالکل فری دیا جائے گا ۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 345 reviews.