ہلدی جڑی بوٹیوں سے حاصل کیا جانے والا ایک ایسا قدرتی مصالحہ ہے جو بہت طاقتور اینٹی سیپٹک(جراثیم کش) اور سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات رکھتا ہے۔ اس کے استعمال سے خوبصورتی میں اضافہ کے علاوہ مختلف طبی فوائد بھی حاصل کیے جاتے ہیں، ہلدی کو گولڈن اسپائس بھی کہا جاتا ہے۔ جدید طبی تحقیقات بھی اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ ہلدی سے بہت سے طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ہلدی کے ایسے فوائدجو آپ کو آج تک شاید کسی نے نہیں بتائے ہوں گے۔
اینٹی کینسر:کچی ہلدی ، اچار، سبزی اور سلاد کے طورپر کئی بیماریوں کو دور کرتی ہے، ہلدی ایک جراثیم کش اور اینٹی کینسر مادہ ہے جو خون کو بھی صاف کرتی ہے۔ ایک گرام ہلدی روزانہ کھانے سے ہر قسم کے کینسر سے بچائو ہوتا ہے۔ ہلدی کے استعمال سے جسم کا نظام مضبوط اورچست ہوتا ہے۔
ہڈیوں کے لئے مفید :ہڈیوں کے بُھر بھرے پن کے علاج کے لئے رات کو سوتے وقت دس گرام کچی ہلدی یا ہلدی کی ایک انچ لمبی گانٹھ کو ایک گلاس دودھ میں ابال لیں، تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے پر اسے پی لیں۔
دانت مضبوط اورچمکدار:ہلدی ‘نمک ‘سرسوں اور تیل حسب ضرورت ملا کر روزانہ دانت صاف کریں۔ دانت مضبوط ہوں گے۔ بھنی ہوئی ہلدی کو پیس کر درد والے دانت کی مالش کریں آرام ملے گا۔پرانی کھانسی کا علاج :پرانی کھانسی یا دمہ کے لیے آدھا چائے کاچمچ شہد لیں‘ اس میںایک چوتھائی چمچ ہلدی اچھی طرح ملا کر چاٹنے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔
اندرونی چوٹ اور زخم:اندرونی چوٹ‘ زخم یا ایکسیڈنٹ کی وجہ سے جسم کے کسی حصہ میں درد ہو تو ایک گلاس گرم دودھ میں ایک چمچ ہلدی میں ملا کر پینے سے درد اور سوجن ختم ہو جاتی ہے ورم کی صورت میں بھی راحت ملتی ہے۔اگر موچ آجائے تو نیم گرم دودھ میںایک چمچ گھی اور مصری ملا کر پئیں۔
منہ کے چھالے:اگر منہ میں چھالے پڑ جائیں تو ایک گلاس پانی میں تھوڑی سی ہلدی ملا کر پینے سے فائدہ ہوگا۔
خطرناک رسولی سے حفاظت:ہلدی اینٹی انفیکشن ہے۔ یہ مرکب چیزوں کوسڑنے گلنے، رسولی پیدا اور کینسر پیدا ہونے سے روکتا ہے۔ ہلدی ایک گرام کھانے سے خلیات سیلز کی مرمت کرنے والے ڈی این اے کو بڑھتے ہیں جو ایسےہارمونزکو پیدا ہونے اور بڑھنے سے روکتے ہیں جو رسولی اور کینسر پیدا کرنے کی بنیاد بنتے ہیں۔
ہیپاٹائٹس سے نجات: ہیپاٹائٹس بی اور سی کیلئے بھی ہلدی کا استعمال بہت فائدہ مند ہے۔ مکوکے جوشاندے میںایک چمچ ہلدی کا سفوف ملا کر استعمال کروائیں۔ یرقان کیلئے ہلدی بریاں کرکے استعمال کی جاتی ہے۔
یورک ایسڈ کا علاج :لاجواب صحت کے لئےہر روز ایک گرام ہلدی کا سفوف اپنی روزمرہ خوراک میں استعمال کریں تو سدا موذی امراض سے حفاظت رہے گی۔ خاص ایام، ورم رحم‘ رسولی‘ گیس بدہضمی‘ السر معدہ ، کینسر معدہ، فالج، سردرد ‘ جسمانی درد، یورک ایسڈ‘ جوڑوںکا درداور بہت سے لا علاج امراض تین چار ہفتوں کے استعمال سے ختم ہوجاتے ہیں۔
ہسٹریا کے دورے:نزلہ و زکام کے لیے ہلدی کی دھونی سے رطوبت کھل کر بہنے لگتی ہے اورہسٹریا کے دورے کو بھی دفع کرتی ہے۔ امراض چشم: رات کو سوتےوقت امراض چشم کیلئے ہلدی آگ میں بریاں کرکے ہم وزن پھٹکری بریاں ملا کربطور سرمہ لگانے سے فائدہ ہوتا ہے۔
چہرہ صاف‘ چمکدار اور خوبصورت: چہرے سے داغوں چھائیوں کو دورکرنے لے لئے ابٹن ہلدی، گندم کا آٹا ہموزن‘ کچے دودھ میں ملا کرمساج کریں۔ چہرہ زعفرانی دکھائی دیتا ہے۔اس کا مقابلہ کوئی کریم وپائوڈر نہیں کرسکتا‘قدرتی دوا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں