محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میرے پاس مختلف امراض سے نجات کے لئے ایک آزمودہ نسخہ ہے جسے طب میں امرت دھارا کہتے ہیں۔میرا دعویٰ نہیں بلکہ یقین ہےکہ بازار اور پنسار کی دکانوں سے ملنے والا امرت دھارا کے مقابلے میں بہتر نہیں بلکہ بہترین ہے‘کئی لوگوں کو یہ نسخہ استعمال کروا چکا ہوں‘ جس نے بھی آزمایا خوب تعریف کی۔یہ نسخہ مجھے ایک مالی کےذریعے ملا تھا جو کسی حکیم بزرگ کے ہاں خادم تھے‘آج عبقری رسالہ کے ذریعے اس نسخہ کو عام کر رہا ہوں‘طریقہ اور فوائد درج ذیل ہیں۔
نسخہ: ھوالشافی :ست پودینہ، ست اجوائن، کافور،ست الائچی‘ان تمام اجزاء کو ہموزن لے کر ایک بوتل میں ڈال لیں اور سات دن تک اس بوتل کو دھوپ میں رکھیں اور روزانہ اس کو ہلاتے رہیں۔ سات دن کے بعد یہ ’’امرت دھارا‘‘تیار ہو جائے گا۔اس نسخے کو آپ مختلف امراض کی صورت میں استعمال کر سکتےہیں مثلاً چھوٹے بچوں کو پسلیوں میں درد ہوتا ہو اور وہ درد سے کراہ رہے ہوں‘ادویات استعمال کرنے کے باوجود آرام نہ آرہا ہوتو امرت دھارا کے چند قطرے لے کے پسلیوں کی مالش کریں اور پھر اوپر گرم کپڑ الپیٹ دیں ،ہوا نہ لگنے دیں۔ انشاء اللہ پانچ منٹ میں درد سے آرام آ جائے گا۔
درد میںفوری آرام
پیٹ میں درد ہو توامرت دھارا کے دو قطرے اور بچوں کے لئے ایک قطرہ پتاشے پرڈال کر کھا لیں، ان شاء اللہ درد دور ہو جائے گا۔ اگر پتاشہ نہ ملے تو چینی میں ڈال کر کھالیں۔ اس سے بھی ان شاء اللہ شفاء ملے گی۔اگر کوئی چوٹ لگی ہو،ایکسیڈنٹ کی ہو یا کسی بھی قسم کی‘ اس چوٹ والی جگہ پر اس نسخہ کے چند قطروں سے مالش کر کے اوپر گرم کپڑ ا لپیٹ دیں۔ ان شاء اللہ زیادہ سے زیادہ آٹھ دن میں چوٹ کی تکلیف سے آرام آ جائے گا۔ان تمام مسائل میں یہ نسخہ سالہا سال سے میرے تجربے میں شامل ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں