محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! میں تقریباً انیس سال سے آسیب زدہ تھی، مختلف جگہوں سے دَم کروایا،طرح طرح کے تعویذات لیےجس سے صرف کچھ دن کے لئے فائدہ ہوتا مگر چند ہی دن بعد دوبارہ شیطانی اثرات پریشان اورتکلیف دینا شروع کر دیتے۔میری ایک بہن کی تسبیح خانہ سے نسبت تھی‘انہوں نے میرے مسائل کے حل کے لئےتسبیح خانہ جانے کا مشورہ دیا۔میںنے سنا تھا کہ روحانی محافل میں شریک ہونے‘اسم کا دم کرانے اور لنگر کھانے سے لا علاج بیماریوں اور مسائل حل ہوتے ہیں۔میں نے جب روحانی محفل میں شرکت کی اور لنگر کھایا تو ایسے محسوس ہوا جیسے پیٹ میں کوئی چیز گھوم رہی ہو‘سخت تکلیف شروع ہو گئی‘طبیعت مزید خراب ہو جاتی مگر چند بعد ٹھیک بھی ہو جاتی‘ میںنے ہمت نہیںہاری۔چند دن بعد اسم اعظم کا دم تھا‘آسیب اور شیطانی اثرات کا تصور کرتے ہوئے اسم اعظم کا پہلا دم کروایا‘الحمدللہ پہلے ہی دم سے جسم ہلکا پھلکا ہو گیا ‘آسیب اور تمام شیطانی اثرات ختم ہو گئے اور دوبارہ لنگر کھانے سے کبھی پیٹ بھی خراب نہ ہوا بلکہ صحت اور تندرستی ہی ملی۔اسم اعظم کے دم والے ڈبے سے بہت برکتیںملیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
روحانی پیکیج نمبر 1: خوشبو دار روحانی پھوارسے دماغ کو تازگی اور فرحت محسوس ہوئی ۔ روحانی پیکیج نمبر2: اسم اعظم کا دم شدہ شفائیہ نمک!بدہضمی کامسئلہ اس نمک سے ٹھیک ہوا۔
روحانی پیکیج نمبر3: جادو شکن ماچس!اس عمل سے حاسدوں کی نظر سےحفاظت رہی۔روحانی پیکیج نمبر4: حزب البحر کے چلہ کا دم شدہ شفائیہ پانی!اس پانی کے استعمال سے گھر سے بیماریوں کا خاتمہ ہوا ۔ روحانی پیکیج نمبر5: نورانی عمل شدہ آٹا، چاول، چینی!گھر کا راشن بہت جلد ختم ہو جاتا تھا‘ان چیزوں کو گھر کے سامان میں مکس کر استعمال کرنے سے بہت برکت ملی ہے۔ روحانی پیکیج نمبر6: بے اولادی اور پوشیدہ امراض کیلئے خاص عمل شدہ 16 چھوہارے : میرے بھائی بے اولاد تھے‘اس عمل سے انہیں اولاد کی امید لگ گئی ہے۔ روحانی پیکیج نمبر7: چار رنگی بدنی تعویذ!ان تعویذات کو سارےجسم پر پھیرنے سے برے اور ڈرائونے خواب آنا بند ہو گئے۔ روحانی پیکیج نمبر8: اسم اعظم کی دم شدہ روحانی اگربتی !اس عمل سے بچے فرمانبردار ہو گئے۔اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے‘آمین۔(روبینہ، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں