Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

پرانی خارش اور پھوڑے پھنسیوں کا پانی سے علاج

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!ہم سب گھر والے عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں اور دوسروں تک بھی عبقری کا پیغام پہنچانے کی پوری کوشش کرتے ہیں جس سے لوگوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے‘ان کی پریشانیاں‘ مسائل اور بیماریوں آسان وظائف اور طبی ٹوٹکوں کے ذریعے حل ہوتے ہیں۔میری دعا ہےاللہ پاک قیامت تک عبقری رسالہ کو خیر کا ذریعہ بنائی رکھے اور تسبیح خانہ کو سدا آباد رکھے‘ہر فتنے ،ہر شر سے بچائے ‘آمین۔
عبقری قارئین کےلئے اپنا ایک آزمودہ نسخہ لے کر حاضر ہوئی ہوں ۔پرا نی خارش یا جلد کی کوئی بھی بیماری ہو اس کے لئے بارہا کا مجرب نسخہ ہے۔جس انسان کی خارش نہ جاتی ہو اور علاج کروا کروا کے تھک گیا ہو وہ یہ ٹوٹکہ استعمال کرے ان شاءاللہ یہ نسخہ سو فیصد اثر کرے گا ‘کتنی بھی سخت اورپرانی خارش ہو‘ ان شاءاللہ ختم ہو جائے گی۔چند سال پہلے کی بات ہےمیرے بھائی کو بھی جسم میں خارش پڑ گئی تھی‘ بہت لوشن اورادویات استعمال کروائیں جن سے صرف وقتی طور پر فائدہ ہوتا مگر جیسے ہی ادویات کا اثر ختم ہو تا اس کو دوبارہ سے خارش ہونا شروع ہو جاتی ۔وہ علاج کروا کروا کر تھک چکا تھا اور خارش کر کر کے اس کا جسم بری طرح متاثر ہو چکا تھا۔اس دوران مجھے یہ نسخہ ملا تومیں نے اپنے بھائی کو یہ ٹوٹکہ استعمال کروایا۔چند دن کے استعمال سے ہی واضح فرق محسوس ہوا۔بھائی کو بھی تسلی ہوئی اور انہوں نے باقاعدہ سے مزید چند دن یہی نسخہ استعمال کیاجس کے بعد خارش بالکل ختم ہو گئی اور انہیں مکمل آرام مل گیا۔اس کے بعد میں نے بہت سے خارش زدہ لوگوںکو یہ نسخہ استعمال کرنے کو بتایا ان کوبھی سوفیصد رزلٹ ملا اور چند ہی دنوں میں اللہ تعالیٰ نے انہیں خارش کے مرض سے نجات عطا فرمائی۔وہ نسخہ یہ ہے ۔
ھوالشافی:بھیگا ہوا چونا یا چونے کا پتھر لے کر بھگو دیں۔پھر اس کا پانی متاثرہ جگہ پر یعنی جسم کے جس حصہ میں خارش رہتی ہوں وہاں وقفے وقفے سے لگاتے رہیں‘ ان شاءاللہ چند دن مستقل مزاجی کے ساتھ یہ نسخہ استعمال کر لیں‘ہر قسم کی خارش ان شاءاللہ جڑ سے ختم ہو جائے گی۔
چونے والے نسخہ کا ایک اور تجربہ بھی ہوا ہے وہ یہ ہےکہ جسم کے کسی حصہ پر اگر پھوڑوں اور پھنسیاں وغیرہ نکلی ہوں اور کسی بھی طرح سے ختم نہ ہو رہی ہوںتو اس صورت میں چونا جس جگہ پھوڑے ‘پھنسیاں یا دانے ہوں تو وہاں لگا دینے سے ختم ہو جاتے ہیں۔یہ نسخہ بھی کئی بار آزما چکی ہوںاس کے بھی سو فیصد اور بہترین نتائج ملے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 334 reviews.