محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ میں استخارہ والے سلسلہ کے بارے میں پڑھا تو اپنا ایک آزمودہ عمل یاد آیا جو عبقری کے ذریعے ہی ملا ہے۔آپ کا کوئی بھی مسئلہ ہو‘کوئی ایسی الجھن جو سلجھ نہ رہی ہو‘کہیں شادی کرنی ہو یا کوئی نیا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہوں‘مختصر یہ کہ زندگی کا کوئی بھی فیصلہ کرنا چاہتے ہوں اور جاننا چاہتے ہوں کہ اس میں خیر ہے یا نہیں تو یہ مجرب استخارہ کریں‘ان شاءاللہ جلد ہی نتیجہ مل جائے گا اور اس کام میں خیر یا شر ہے پتہ لگ جائے گا۔یہ استخارہ ایک چھوٹی سے دعا ہے جسے ہر شخص آسانی سے یاد کر کے پڑھ سکتا ہے۔عبقری رسالہ ‘درود پاک کے چلہ اور اکثر روحانی محافل میں آپ نے اس کا تذکرہ اور اجازت عنایت فرمائی ہے۔مجھے جب اس دعا کے استخارے کے بارے میں پتہ چلا اس دن سے میںنے روزانہ رات سوتے وقت اول و آخر درود پاک کےساتھ اس دعا کی ایک تسبیح پڑھنا شروع کر دی۔شروع میں تو فوراً نتیجہ نہ نکلا مگر میں نے عمل جاری رکھا اور پھر اس دعا کی تاثیر ملنا شروع ہو گئی۔اب کوئی بھی مسئلہ ہوتا ہے تو اول و آخر درود پاک کے ساتھ اس دعا کی ایک تسبیح پڑھ لیتا ہوں جس کی برکت سے کوئی بھی مسئلہ ہو تواس کے بارے میں خیر اور شر کا پتہ چل جاتا ہے۔صرف یہی نہیں اس کے علاوہ بھی اس دعائیہ استخارہ کے اور بھی فوائد مل رہے ہیں۔زندگی میں آنے والے بہت سے مسائل کا اللہ کے فضل سے پہلے سے ادراک ہوجاتا ہے۔میری گاڑیوں کی ورکشاپ ہے‘جب بھی کوئی گاڑی ٹھیک ہونے کے لئے میری دکان پر آتی ہے تو اسے دیکھ کر اور آواز سن کر ہی اصل خرابی کا پتہ لگ جاتا ہے جبکہ اس سے پہلے بعض گاڑیاں ایسی آتی تھیں جن کا مسئلہ ڈھونڈنے میں کافی وقت لگتا تھا جس سے وقت کا کافی ضیاع ہو جاتا تھا۔اب میرے گاہک بھی خوشی سے میرے پاس آتے ہیں کہ ان کے مسئلہ کا فوراً پتہ چل جاتا ہے اور حل مل جاتا ہے۔وہ دعا یہ ہے۔ یَا عَلِیْمُ عَلِّمْنِیْ یا خَبِیْرُ اَخْبِرْنِی یَا وَھَّابُ هَبْ لِيْ مِنْ اَسْرَارِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَہ۔اس دعا کی برکت سے روزمرہ کے کاموں میں بڑی آسانی ہوگئی ہے۔ (محمد عمران‘ملتان)
نوٹ :اس عمل کی شیخ الوظائف کی طرف سے عام اجازت ہے۔قارئین!اگر آپ کے پاس بھی استخارہ کا کوئی مجرب عمل ہو توبذریعہ خط اپنا مشاہدہ ہمیں ضرور لکھیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں