محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!للہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہےآپ کے ذریعے زندگی کے مختلف مواقع پر آنے والی بہت سی مشکلات اور الجھنوں سے چھٹکارا ملا ہے۔اپنا ایک مشاہدہ عبقری رسالہ کے لئے تحریر کر رہی ہوں۔
میری والدہ کے دائیں بغل میں کافی سالوں سے ایک گلٹی بنی ہوئی تھی۔اس گلٹی کی وجہ سے انہیں کبھی کوئی تکلیف وغیرہ نہیں ہوئی تھی اس لئے اس پر کبھی زیادہ توجہ نہ کی تھی۔2020ء کے رمضان میں انہیں گلٹی والی جگہ پر اچانک درد ہونا شروع ہوئی جو آہستہ آہستہ بڑھنے لگی۔ہم نے کچھ علاج معالجہ کی کوشش کی مگر افاقہ نہ ہوا۔ان دنوں میں آپ کا لائیو کالنگ پروگرام کا سلسلہ شروع ہوا جس میں اندرون و بیرون ممالک سے لوگ کال کر کے آپ سے براہ راست اپنے مسائل کا حل پوچھتے تھے۔میں نے بھی والدہ کے مسئلہ سے متعلق کالز کرنا شروع کیں‘اللہ تعالیٰ نے کرم کیا ‘میری خوش قسمتی تھی کہ براہ راست کال کے ذریعے آپ سے بات ہوئی۔میں نے والدہ کا گلٹی والا مسئلہ بیان کیا تو آپ نے علاج کے طور پر ایک نسخہ بتایا ریٹھے کے چھلکے 50گرام، رال سفید 50 گرام، کچی پھٹکڑی 50 گرام اور ایک کلومصری‘ تمام اجزاء کو پیس کر چوتھائی چمچ دن میں پانچ ‘ چھ بار دودھ کے ساتھ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔اس کے علاوہ وَ اللّٰهُ اَشَدُّ بَاْسًا وَّ اَشَدُّ تَنْكِیْلًاکثرت سے پڑھنے کا فرمایااور بالوں پر ایک تسبیح یَارَحْمٰنُ کی پڑھ کر عبقری کی طلسم توڑ کنگھی پر پھیرنے اور جو بال ٹوٹ کر کنگھی میں آئیں انہیں جمع کر کے 40 یا 70 دن بعدکسی جگہ زمین میں دفن کرنے کا فرمایا۔ ہم نے یہ تمام عمل اسی ترتیب کے ساتھ توجہ دھیان کے ساتھ کیا۔ آیت پڑھ پڑھ کر دَم کرتے رہے۔ الحمدللہ! اللہ کا شکر ہے، اللہ پاک نے شفا دی۔ اس عمل کے دوان گلٹی میں سے ریشہ نکلا اور آہستہ آہستہ گلٹی اور تکلیف ختم ہو گئی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں