Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

سردیوں کا تحفہ گرمیوں کی سوغات!

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

وقت سے پہلے سفید بال اور یادداشت کمزور
یہ مضمون پڑھنے سے پہلے سانس بحال کریں:
لوگوں سے تجربات‘ مشاہدات واقعات پوچھتا رہتا ہوںاور لوگ مجھے بتاتے ہیں اور میں سیکھتا رہتا ہوں۔ ایک صاحب نے مجھے اپنا تجربہ بتایا‘ کہنے لگے: مجھے دائمی نزلہ و زکام ہوا جو کسی دوا سے نہیں جاتا تھا‘ ریشہ‘ کیرا‘ ہر وقت تھو تھو حتیٰ کہ کچھ عرصہ کے بعد ہر چیز بھولنا شروع ہوگئی‘ پھر میری نظر کمزور ہوئی اور بہت بھاری شیشوں کی عینک لگی ‘ بال وقت سے پہلے سفید‘ دماغ کھوکھلا‘ یادداشت ختم اور بال گرنا شروع ہوگئے‘ میں حیران ہوا کہ یہ سب کیوں ہے؟دائیں بائیں نظر دوڑائی کچھ سمجھ نہ آئی اس کی وجہ کیا ہے اور اس کے اسباب کیا ہیں؟
بہت ٹوٹکے‘ گولیاں‘ دوائیاں‘ ڈرپس‘ ٹیکے‘ طرح طرح کے علاج لیکن یہ تمام علامات نہ گئیں اور میں روز بروز مزید مریض سے مریض ہوتا گیا اور مرض بڑھتاگیا اور مرض اتنا بڑھ گیا کہ میں حیران اور پریشان ہو گیا۔
بے چین‘بے بس اور پریشان ہوں
قدرت مجھ پر راضی ہوئی اور مجھے پھر اچانک ایک ٹوٹکہ ملا۔ ہوا یوں کہ میری خالہ فوت ہوگئیں‘ ان کی تجہیز و تدفین کیلئے کئی دن مجھے اس گھر میں رہنا پڑا‘ ایک باباجی میری حالت دیکھ رہے تھے وہ بھی چند دن وہی رہے۔ ایک مرتبہ بلا کر مجھ سے پوچھنے لگے کہ کیا تکلیف ہے؟ میں نے کہا بے چین‘ بے بس اور پریشان ہوں‘ ہر وہ گولی دوا جو اس مقصدکیلئے تھی‘ میں نے نہیں چھوڑی لیکن ناکام ہوا اور ایسا ناکام ہوا کہ آج خود کھوکھلا ہوگیا ہوں اور ویران ہوگیا ہوں۔
بیماری کامیاب اور میں ناکام ہو گیا
کہنے لگے: پریشان نہ ہو تمہیں ایک ٹوٹکہ بتاتا ہوں پھر خود اپنا واقعہ سنایا‘کہنے لگے :میری عمر چودہ سال تھی‘ میری والدہ وفات پاگئی‘ کھانا دینے والا کوئی نہیں‘ پوچھنے والا کوئی نہیں تھا‘ ڈانٹنے اور اصلاح کرنے والے سارے تھے ۔غریب گھر کا بچہ‘ محنت مزدوری کرتا اور ہروقت پریشان رہتا‘ الغرض مجھے بھی یہی مرض لاحق ہوگیا۔ میں نے پورے سات سال اس بیماری کا مقابلہ لیکن بیماری کامیاب ہوگئی اور میں ناکام ہوگیا۔
بوڑھی پھوپھی کی شفقت نے نئی زندگی دی
میری پھوپھی بوڑھی تھیں ایک مرتبہ ہمارے گھر آئیں‘ انہوں نے مجھے دیکھا اور میرے بتائے بغیر خود ہی مجھے یہ ٹوٹکہ بنا کردیا‘وہ بہت محبت کرتی تھیں ‘ وہ روزانہ خود مجھے پلاتی اور کھلاتی تھیں۔پھر میں نےچند دن ‘چند ہفتے خود اس ٹوٹکے کو استعمال کرنا شروع کیا جس سے مجھے ایسے نتائج ملنا شروع ہوئے جو میری عقل ‘ سمجھ سے بالاتر اور میرے گمان میں بھی نہ تھے۔ پھر میں نے اس ٹوٹکے کو بے شمار لوگوں کو بتانا شروع کیا‘ جس کو بھی بتایا‘ اس کو فائدہ ہوا‘ انوکھا رزلٹ ملااور اسیے بے بہا فوائد ملے کہ میری سوچ سے بالاتر۔
بڑھاپے میں بھی بڑھاپا غالب نہ ہوگا
پھر وہ با با جی کہنے لگے :جس شخص کا دماغ کمزور ہو اور وہ دماغ کی طاقت‘ نظر کی تیزی چاہتا ہو‘ عینک لگ گئی ہو‘ کمپیوٹر اور سکرین کے سامنے بیٹھنے والوں کیلئے دماغی محنت‘ سوچ و بچار کرنے والوں کو چاہے وہ بیمار نہ ہوں اور وہ چاہتے ہوں ان کا دماغ روشن‘ صحت مند اور تروتازہ رہے اور یہ روگ انہیں کبھی نہ لگیں تو انہیں مشورہ ہے کہ یہ ٹوٹکہ ضرور استعمال کریں۔ اپنے بچوں اپنی نسلوں کو اگر سنبھالنا ہے تو انہیں ضرور استعمال کریں۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ وقت سے پہلے اگر بڑھاپا غالب نہ ہو اور بڑھاپے میں بھی بڑھاپا غالب نہ ہو تو یہ ٹوٹکہ لاجواب ہے۔
آئیں وہ رازآپ بھی لے لیں!
آئیں! میں آپ کو یہ ٹوٹکہ بتاتا ہوں:۔
ھوالشافی: خشک کالے چنےلے لیں‘ ان کو عرق سونف میں بھگودیں‘ صرف ایک دن بھگونا ہے ‘اس کے بعد انہیں خشک کرکے باریک پیس لیں‘ اب اس دواکو دیسی گھی میں توے پر اتنا بھونیں کہ اس کا تھوڑا سا رنگ تبدیل ہوجائے لیکن یہ جلے نہیں‘ بس دوا تیار ہے۔ عرق پھینک دیں‘باقی استعمال کریں جو آپ کا دل چاہے‘ اب چنے کے پاؤڈر کا جو کہ بھنا ہوا ہے دیسی گھی میں ایک بڑا چمچ‘ ایک گرم بڑے کپ دودھ میں جس میں آپ حسب ضرورت شکر‘ شہد جو بھی استعمال کرنا چاہیں‘ ڈالیںاور اس کو خوب ہلائیں کیونکہ یہ آٹا یعنی سفوف نیچے بیٹھ جائے گا‘ خوب ہلا کر گھونٹ گھونٹ ہلکی ہلکی چسکی پئیں‘ بڑے گھونٹ نہ پئیں‘ سونے سے ایک گھنٹہ پہلے یہ پی لیں۔ 
بے پناہ طاقت اور حیرت انگیز صحت
بس! آپ سوچ نہیں سکتے‘ آ پ کے جسم کے اندر کتنی بڑی توانائی‘ طاقت اور کتنی حیرت انگیز صحت داخل ہوئی ہے‘ آپ استعمال کریں گے تو آپ کو اس کے نتائج کی خود خبر ہوگی کہ کتنے فائدہ مند‘ طاقتور اور صحت مند چیز ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 317 reviews.