محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!موٹاپے سے نجات کے لئے میرے پاس ایک نہایت آزمودہ نسخہ ہے جسے چند ہفتے استعمال کرنے سے ہی بہترین نتائج ملنا شروع ہو جاتے ہیں۔میں نے یہ نسخہ بارہا آزمایا واقعی مجرب پایا۔اس ضمن میں اپنا ایک مشاہدہ بیان کرنا چاہوں گا۔
میرا ایک پرانا دوست تھا جو جسامت کے لحاظ سے کافی موٹا تھا ‘اس کا وز ن کافی زیادہ تھا۔اس کی خواہش تھی کہ کسی طرح کوئی ایسی دوا یا نسخہ ملے جس سے اس کا وزن واضح طور پر کم ہو جائے اور موٹاپے سے نجات مل جائے۔اپنے طور پر اس نے کافی تگ و دو کی مگر کوئی زیادہ افاقہ نہ ہوسکا۔میںنے اسے موٹاپا ختم کرنے کا آزمودہ نسخہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔اس وقت اس کا وزن تین من اور پانچ کلو تھا۔میرے مشورے پر عمل کرتے ہوئے اس نے اجزاء کو نوٹ کیا‘خریدا اور تیار کرکے استعمال کرنا شروع کر دیا۔
آخر یہ سب کیسے ممکن ہوا؟
کچھ عرصہ گزرا ایک دن کسی کام جا رہا تھا تو راستے میں ایک شخص گرمجوشی کے ساتھ ملنے لگے مگر میں انہیںپہچان نہ سکا۔جب انہوںنے مجھ سے بات کی تو میں حیران رہ گیا کہ یہ وہی پرانے دوست تھے جو بہت زیادہ موٹاپے کا شکار تھے اب سمارٹ ہو چکے تھے‘ان کا موٹاپا تقریبا ختم ہو چکا تھا۔میں نے ان سے پوچھا یہ سب کیسے ممکن ہوا تو انہوںنے بتایا کہ آپ نے موٹاپا ختم کرنے کےلئےجو نسخہ بتایا تھا اسے استعمال کر رہا ہوں جس کی وجہ سےموٹاپا ختم ہورہا ہے ‘ جسم اپنی اصلی حالت میں واپس آرہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میرا وزن بھی کم ہو کر اب صرف85 کلو رہ گیا ہے ۔اس نسخے کے ہی ثمرات ہیں کہ آپ نے بھی پہچاننے سے انکار کر دیا ہے۔میںواقعی دوست کو دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اتنی جلد اس نسخے نے اپنا بھر پور اثر دکھایا۔وہ بہت زیادہ خوش تھے اور اپنی دعائوںسے نوازرہے تھے۔وہ نسخہ عبقری قارئین کی خدمت میں حاضر ہے۔
ھوالشافی :ایک پیالہ سرکہ اور ایک پیالہ شہد میں لہسن کی آٹھ پوتھیاں چھیل کر انہیں گرینڈر میں ڈال کر اچھی طرح پیس کر آمیزہ بنا لیں۔اس آمیزے کو آٹھ دن فریج کے نچلے خانے میں رکھیےجہاں عام طور پر سبزی وغیرہ رکھتے ہیں۔ نویں دن صبح نہار منہ ایک بڑا چمچ اس آمیزے کا پی کر آدھے گھنٹے بعد ناشتہ کر لیں۔اس نسخے کو مسلسل روزانہ کچھ عرصہ استعمال کریں‘ پندرہ دن بعد مثبت اثرات ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ سرکہ پھلوں کا خریدیں، سیب یا انگور کا ہو تو بہتر ہے۔ شہد خالص ہو بہتر یہی ہے کہ عبقری کا شہد استعمال کریں کیونکہ میں نے اس نسخے کے ساتھ عبقری کا شہد ہی استعمال کروایا ہے جس کے بہترین نتائج ملے ہیں۔ چند دن استعمال کر کے چھوڑ نہ دیں ‘کچھ عرصہ مسلسل لازمی استعمال کریں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں