Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

ایک چمچ نسخہ استعمال کیا‘صدیوں پرانی خاندانی بیماری ختم!

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! ہمیں پرانی خاندانی قبض کی بیماری تھی‘گھر کا ہر فرد اس بیماری کا شکار تھا‘یہ بیماری سالہا سال سے ہمارے بڑوں سے چلی آرہی ہے۔ سب اس بیماری سے پریشان رہتے۔ادویات استعمال کرتے مگران سے عارضی افاقہ ہی ہوتا تھا‘کسی بھی دوا سے کوئی مستقل فائدہ نہ ہو سکا۔
مرض زندگی کا حصہ بن گیا
یہ مرض ہماری زندگیوں کا حصہ بن چکا تھا۔ ہر وقت طبیعت پر بوجھ سی اور سر پربوجھ۔ بھوک نہ لگنا، زیادہ پیدل نہ چلنا، زیادہ کام نہ کرنا، یعنی جلد تھک جانا، ہر وقت کمزوری کا احساس اور دو تین دن بعد بھی حاجت نہ ہونا۔ زیادہ دیر باتھ روم میں بیٹھنا۔ ہر وقت پیٹ میں درد ، کمردرد، پٹھے، اعصاب درد ، معدے میں جلن اوردوسرے بہت سے مسائل تھے ۔ایک بار آپ سےتارا میرا کے بیج جس سے کڑوا تیل نکلتا ہے اور ثابت اسپغول کے فوائد سنے۔میں نے فیصلہ کیا جہاں اتنی دوائیں اور نسخے استعمال کیےوہاں یہ بھی کر کے دیکھ لوں۔چنانچہ میںنےتارا میرا کے بیج اور ثابت اسپغول پنساری کی دکان سے ہموزن لئے۔ایک ڈبے میں تارا میرا کے بیج صاف کرکے اورثابت اسپغول دونوں ہم وزن ملا کر یعنی مکس کرکے ڈالے۔ صبح و شام اورکبھی صبح دوپہر ، شام ایک ایک چمچ پانی کےساتھ استعمال کرنا شروع کیا۔ دوسرے ہی دن مجھے فرق محسوس ہوا۔
آپریشن کروایا مگر فائدہ نہ ہوا
میں حیران رہ گئی یہ تو واقعی کمال کی چیز ہے۔۔پھر دوائی مسلسل جاری رکھی۔ اس سے قبض اور اسی وجہ سے جو مذکورہ مسائل تھے میں نے محسوس کیا کہ آہستہ آہستہ ختم یا کم ہورہے ہیں۔میں نے کچھ عرصہ یہ نسخہ مسلسل استعمال کیا‘الحمدللہ اب مکمل صحت مند ہوں، سب ٹھیک ہے، کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ قبض کا مسئلہ میرے شوہر کو بھی تھا‘ ایک آپریشن بھی کرواچکے تھےمگر فائدہ نہ ہو سکا۔ ڈاکٹر بہت ہی مہنگے اور قیمتی اور ہائی ڈوز والی ادویات لکھ دیتےہیں بلکہ دو یا تین دفعہ تو کئی کئی دن اجابت نہ ہوتی، کوئی دوائی کام نہ کرتی تو انیما آپریشن سے پہلے یعنی پیٹ صاف کرنے کیلئے استعمال کرواتے۔ یعنی وہ دوائی اندر جاتے اثر دکھاتی ، تھوڑی دیر بعد دست آتے، اس دوائی سے کام بن جاتالیکن اس سے تکلیف بہت زیادہ ہوتی تھی۔ اس وجہ سے وہ کافی کمزور تھے۔ میں نے انہیں یہ دوائی استعمال کروائی۔ اس کے فوائد بتائے، کیونکہ شوہر کو نارمل حالت میں بھی پیشاب کےساتھ کافی خون آتا تھا۔
نسخے نےکمال کر دیا
انہیںسخت تکلیف تھی‘ وہ کم از کم آدھا گھنٹہ یا اس سے زیادہ وقت باتھ روم میں گزارتے تھے۔ پھر باہر آکر درد سے تنگ ہوتے تھے، لیٹ جاتے ، کافی کمزوری محسوس کرتے، کھاتے بہت کم تھے، ہر وقت طبیعت پر بوجھ اور بھاری پن تھا۔ کئی مسائل تھے، حکیمی ادویات بھی کھاتے تھے، طبیعت خراب ہوجاتی تو پھر ڈاکٹری دوائی کھاتے تھے جوکہ وقتی علاج تھا، پھر وہ مسئلہ شروع جاتا تھا، یہ اس سے پریشان تھے۔ انہوںنےیہی نسخہ استعمال کیا، دوسرے ہی دن اس نسخہ کی تعریف کرنے لگے کہ یہ تو واقعی بڑا باکمال نسخہ ہے۔ مجھے تو بیماری سے نجات مل گئی۔ ان کا یہ مسئلہ بلکہ تقریباً سارے مسائل ختم ہوئے، اب کبھی کبھی ضرورت پڑتی ہےتو یہ نسخہ استعمال کر لیتے ہیں جس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ بھی نہیں ہے اور کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 315 reviews.