محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!آج عبقری کے ایسے قارئین جو مویشیوں کے شعبہ سے وابستہ ہیں ان کے لئے اپنا ایک مجرب نسخہ لے کر حاضر ہوئی ہوں۔امید ہے ان شاءاللہ اس سے مویشی پال حضرات کو بہت نفع ہوگا۔
اکثر اوقات چھوٹے بکرے یا بکری کے بچے کو سبز پٹھے یا خشک چارہ زیادہ کھلانے کی وجہ سے اس کا پیٹ خراب ہو جاتا ہے جس وجہ سے اسے موشن لگ جاتے ہیں یا قبض کی شکایت ہو جاتی ہے۔ایسی صورت میں وہ جانور اپنی تکلیف کے اظہار کے طور پر زمین پر پائوں بھی مارتا ہے۔جانوروں کے ڈاکٹروںکو چیک اپ کروایا جائے تو اس صورت میں وہ بتاتے ہیں کہ معدہ کام کرنا چھوڑ گیا ہے جس وجہ سے جانور نے کھانا بھی چھوڑ رکھا ہے۔پھر اس مسئلے کے لئےانجیکشن اور مختلف ادویات استعمال کروائی جاتی ہیں جس سے بعض اوقات تو افاقہ ہو جاتا ہےا ور بعض دفعہ یہ مسئلہ طول اختیار کرجاتا ہے۔جانور کی اس بیماری کے لئے میرے پاس نہایت آزمودہ ٹوٹکہ ہےجس کے چند بار استعمال سےیہ مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔اگرآپ نے بھی یہ جانورپال رکھا ہے اور وہ اس بیماری میں مبتلا ہو گیا ہے تو یہ نسخہ آزمائیں ‘ ان شاءاللہ بکرے کی قبض اور لوز موشن کامسئلہ حل ہو جائے گا۔قبض کی صورت میں بکرے کی ماں یعنی بکری(اگر موجود نہ ہو تو کسی بھی بکری ) کادودھ ایک بڑا چمچ لیں اور اس میں ارنڈ کے تیل چند قطرے ملا کر دن میں ایک یا دو بار بکری کے بچے کو کسی طریقہ سےپِلادیں۔ارنڈ کا تیل خالص ہونا چاہیے‘اس متعلق قارئین کو مشورہ ہے کہ وہ عبقری دواخانہ کا تیارکردہ ارنڈ کا تیل استعمال کروائیں‘یہ واقعی خالص ہے۔میں نےجب بھی استعمال کیا ہے اس سے فائدہ ہواہے۔
اگر بکرے کو لوز موشن کا مسئلہ ہو تو ایسی صورت میں چارہ کم سے کم کھلائیں اور جامن کے پتے لے کر وہ متاثرہ جانور کو کھلا دیں۔اگر جامن کے پتے موجود نہ ہوں تو چند چمچ خشک پتی کے کھلا دیں‘ اس ٹوٹکے سے بھی جلد لوز موشن کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔دونوں ٹوٹکوں میں سے جو بھی میسر ہو آزمالیں یکساں فائدہ ہو گا‘ ان شاءاللہ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں