محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اپنی اولاد کے مستقبل کے حوالے سے کافی پریشان تھا‘خواہش تھی کہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے انہیں یورپ بھیج دوں تاکہ ان کااچھا مستقبل بن جائے۔بیٹے کے ویزے میں کافی دشواری پیش آ رہی تھی۔تمام تر شرائط پوری کردیں مگر اس کے باوجود ویزہ جاری نہیں ہورہا تھا ‘ہر بار کوئی نہ کوئی رکاوٹ پیش آجاتی تھی۔گزشتہ سال عبقری رسالہ میں درود پاک کے چلہ کے بارے میں پڑھا تو میں اور میرے بیٹے نے فوراً نیت کر لی کہ ان شاءاللہ اس با برکت چلہ میں ضرور شرکت کریں گے۔ہمیں یقین تھا کہ درود پاک کے چلہ کی برکت سے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔چلہ شروع ہونے میں چند دن باقی تھے‘ہم نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلیں‘اسی دوران بیٹے کو کال آئی اور ایمبیسی کی طرف سے مزید کچھ ڈاکومنٹس مانگے گئے جو بیٹے نے دے دئیے اور اس کے بعد فوراً درود پاک کے چلہ کے روانہ ہو گیا۔
پہلے دن ہی خوشخبری مل گئی
ہم پُر امید تھے کہ درود پاک کی برکت سے ان شاءاللہ اب کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔میں اور میرابیٹا درود پاک کے چلہ میں شامل ہوئے‘ اس دوران اپنے مسائل کا بھی تصور رکھا۔17فروری 2022 ءکو ابھی چلہ کا پہلا دن تھا کہ دوبارہ کال آئی اور خوشخبری ملی کے بیٹے کا لندن کاویزہ لگ گیا ہے۔یہ بات سن کر ہم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی‘بیٹا بےحد خوش تھا مگر ہم نے فیصلہ کیا درود پاک کے چلہ کی برکت سےہی یہ خوشخبری ملی ہے اس لئے چلہ مکمل کیے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔چنانچہ تین دن درود پاک کا چلہ مکمل کیا اور دعا کے بعد گھر واپس گئے۔پھر بیٹے نے اپنا ویزہ وصول کیا ۔اللہ تعالیٰ نے ہماری قربانی خالی نہیں جانے دی‘بیٹے کی اگلے ماہ روانگی تھی‘اس دوران اللہ تعالیٰ نے اسے عمرہ کی سعادت بھی بخشی۔ درود پاک کے چلہ کی برکت سے ہی یہ سب ممکن ہوا۔
غیبی اسباب مل گئے
بیٹا جب لندن پہنچا تو اس دوران کچھ دشورایاں پیش آئیں‘آزمائشی حالات تھے ‘یونیورسٹی میں فیس جمع کروانے کے لئےپیسے نہیں تھے۔درود پاک کے چلہ میں آپ نے فرمایا تھا کہ کوئی بھی مشکل‘ پریشانی اور آزمائش ہو تو یہی چلہ والا درود پاک اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ بِعَدَدِ کُلِّ دَاءٍ وَدَوَاءٍ وَّ بَا رِک وَسَلِّمْ ہر مسئلہ کا یقینی حل ہے۔گھر والوں نے اور بیٹے نے اسی درود پاک کا ورد شروع کیا تو چند ہی دن میں غیب سے اسباب پیدا ہوئے‘ فیس کا مسئلہ حل ہو گیا۔ درود پاک کے چلہ کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے بیٹے کو تعلیمی میدان میں کامیابی عطا فرمائی اور آسانی والا معاملہ فرمایا۔بیٹے نے بتایا کہ زندگی میں جب بھی کوئی آزمائش‘پریشانی یا مشکل پیش آئے تو چلہ والا درود پاک پڑھنا شروع کر دیتا ہوں جس کی برکت سے ہر مشکل آسان ہو جاتی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں