Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

جادوئی نسخے نے دل کے مریض کو نئی زندگی دے دی

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

محترم حضرے حکیم صاحب السلا م علیکم ! میں ہارٹ پیشنٹ تھا۔ ادویات کے سہارے زندگی گزار رہا تھا۔ مسلسل ادویات کے استعمال نے میرے جسم کو لاغر اور کمزور بنا دیا تھا۔ عبقری سے تعارف اس طرح ہوا کہ میرے ایک دوست نے مجھے عبقری میگزین کا ایک آرٹیکل پڑھنے کے لئے دیا ۔ اس میں آپ نے دیسی گھی کے عجب کمالات اور صحت پر اس کے حیرت انگیز اثرات بیان فرمائے تھے ‘ اس میں جدید تحقیقات کا ذکر بھی کیا گیا تھا کہ دیسی گھی خو دکولیسٹرول اور دل کے امراض کا علاج ہے نہ کہ دل کی بیماریوں کا سبب۔حقیقت میں عام کوکنگ آئل اور بناسپتی گھی ہیں جو دل کی بیماریوں کی وجہ بنتے ہیں۔جبکہ دیسی گھی تو جسم کی ضرورت اور صحت کا راز ہے۔ اسی آرٹیکل میں آپ نے دیسی گھی کا ایک نسخہ بتایا تھا میں نے وہ نسخہ بنا کر استعمال کرنا شروع کیا ۔ یقین کریں اس نسخے کے چند دن کے استعمال سے میری زندگی مکمل طور پر بدل گئی۔ میرے جذبوں میں جوش اور ولولہ پیدا ہوا‘ دل سے بیماری کا خوف او ر ڈر اتر گیا‘ میں خودکو بے حد تندرست محسوس کرنے لگا۔ جسم میں اتنی طاقت آ گئی اور سٹیمنا اتنا بڑھ گیا کہ میں کئی کئی میل صبح کی واک کرنے لگا‘ میری کمزور ٹانگوں میں جان پڑ گئی ‘ پنڈلیوں میں مضبوطی آ گئی ‘ کلائیوں میں مضبوطی اور چہرے کی رنگت سرخ و سپید ہو گئی۔ جسم سے فالتو چربی ختم ہو گئی۔ ایک من وزن اٹھانا مشکل ہوتا تھا اور اب بھار ی بھاری چیزیں اٹھا کر بھی مجھے محسوس نہیں ہوتا اور میرا سانس نہیں پھولتا۔ میں اب محسوس کرتا ہوں جسم اتنا طاقتور ہو چکا ہے کہ میں چار شادیاں کر سکتا ہوں کیونکہ یہ نسخہ جسم کو بوڑھا نہیں ہونے دیتا۔ یہ جادوئی نسخہ جس نے مجھے پھر سے جوان بنا دیا‘ درج ذیل ہے۔ ایک کلو دیسی گھی میں آدھا کلو سوجی بھون لیں۔ حسبِ ذائقہ چینی ملا لیں۔اس کے علاوہ سونف ایک پائو ‘بڑی الائچی ایک پائو‘ چھوٹی الائچی ایک پائو تینوں چیزیںباریک پیس کر اس میںملا کر محفوظ رکھیں۔ یہ ایک چمچ صبح و شام نیم گرم دودھ سے لیں۔ دماغی کمزوری، یاداشت، اعصابی کمزوری‘ عینک اتارنے، جسم کی بے طا قتی‘ پٹھوں اور جسم کی کمزوری اور کھچائو، جوڑوں کے درد، کمر کے درد، مردانہ کمزوری، عورتوں کے اندرونی امراض کے لیے انتہائی طاقت ور اور کراماتی تحفہ ہے۔میں اس نسخے میں عبقری کا خالص دیسی گھی استعمال کرتا ہوں ‘ یہ سو فیصد خالص اور اس کا رزلٹ شاندار ہے(عتیق الرحمٰن، کراچی )

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 312 reviews.