محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میرا طب کے شعبہ سے تعلق نہیں اور نہ ہی خاندان کے بڑے اس شعبہ سے وابستہ تھے۔میں پیشے کے لحاظ ایک ٹیچر ہوں لیکن ہر ماہ عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں اور بہت سے جاننے والے احباب کا عبقری سے تعارف کروانے کا ذریعہ بن چکی ہوں۔اپنے آزمودہ مشاہدات و تجربات دوسروں کو بھی بتاتی ہوں جس سے انہیں بھی نفع ہوتا ہے۔
قبض کا علاج
قبض کیلئے آپ نے ایک دفعہ فرمایا تھا کہ جتنی بھی پرانی اور سخت قبض ہو تو اس صورت میںملٹھی، ہلدی ثابت اور پھٹکری ہم وزن کھل کرکے تینوں چیزیں پیس کر اس کا سفوف بنا کر محفوظ کر لیں۔دن میں جس وقت بھی کھانا کھائیں تو کھانے کے بعد اس سفوف کا آدھا چمچ استعمال کریں‘ ان شاءاللہ چند دن یہ نسخہ مستقل استعمال کرنے سے قبض کا مسئلہ حل ہو جائے گا اور اس کے علاوہ پیٹ کی باقی بیماریوں سے بھی نجات ملےگی۔جب اس نسخہ کے بارے میں سنا تو میں نے یہ نسخہ استعمال کیا جس سے واقعی بھر پور فائدہ ہوا۔میں جس سکول میں پڑھاتی ہوں وہاں ایک ٹیچر کو بھی قبض اور پیٹ کے امراض کے لئے یہی نسخہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔انہوںنے کچھ دن یہ نسخہ استعمال کیا جس سے انہیں بہت افاقہ ہوا اور کچھ عرصہ مسلسل استعمال کرنے سے قبض کا مسئلہ مکمل طور پر حل ہو گیا۔
پانی چھڑکانے سے مسائل حل
ہمارے کچھ حاسدین تھے جنہیں ہماری خوشیاں اور ترقی برداشت نہیں ہو رہی تھیں۔وہ ہمیں پریشان کرنے کےلئے اور زندگی سے خوشیاں چھیننے کے لئے کسی نہ کسی تاک میں رہتے تھے۔انہوںنے ہم پر جادو کے وار بھی کروائےجس سے میں اور گھر کے باقی افراد بھی متاثر ہونے لگے۔عبقری کے جادو شکن پانی کے بارے میں پتہ لگا تو میں نے اس پانی کوگھر کے چاروں کونوں میں صبح و شام باقاعدگی سے چھڑکانا شروع کر دیا۔اس با برکت پانی کے چھڑکائو سے تھوڑے ہی دنوں میںفائدہ ہونا شروع ہو گیا۔جادو کے اثرات کم ہونا شروع ہو گئے۔تمام گھر والے جادو کے ان اثرات کی وجہ سے کسی نہ کسی مسئلہ اور مشکل میں مبتلا رہتے تھے لیکن اب انہیں بھی کافی افاقہ ہورہا ہے۔جادو شکن پانی بہت ہی فائدہ مند ہے۔ اللہ پاک آپ کا سایہ ہم پر سدا سلامت رکھے۔ آمین۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں