Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

جنات کی شرارتیں خباثتوں میں تبدیل!

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

جب سے ہوش سنبھالا خود کوجنات کی قید میں دیکھا۔جیسے جیسے جوان ہوتی گئی جنات کی شرارتیں بڑھتی چلی گئیں۔ رات کو بستر پر لیٹتی تو ایسےمحسوس ہوتا جیسے میرے ساتھ کوئی اور بھی موجود ہے۔ڈاکٹر اسے نفسیاتی مسئلہ کہتے رہے‘وقتی طور پر میں نے بھی زیادہ توجہ نہ کی مگر یہ شرارتیں خباثتوں میں بدل گئیں۔
شادی کے بعد مسائل مزید بڑھ گئے
گھر والوںنے میرا رشتہ تلاش کرنا شروع کردیا ‘کچھ رکاوٹیں حائل ہوئیںاور مسائل آئے مگر شادی ہوگئی۔ شادی کے بعد جنات کی ان خباثتوں میں شدت آنے لگی۔جس وقت بھی کمرے میں اکیلی ہوتی تو ایسے محسوس ہوتا جیسے میرے جسم پر کوئی چیز رینگ رہی ہو اور پھر تھوڑی ہی دیر میں جسم ساکت ہوجاتا ‘ ہوش و حواس قائم نہ رہتے۔شوہر کے کام نوعیت ایسی ہے کہ وہ ہفتوں باہر رہتے ‘ا س دوران سہمی رہتی‘ خوف کے مارے نیند نہ آتی۔جب آنکھ لگ جائے تو شیطانی جن بد فعلی کرتا‘جسم کو جھٹکے لگنے شروع ہو جاتے۔صحت خراب ہو جاتی ‘جب شوہر گھر آتے تو مایوس ہو کر چلے جاتے‘ڈر کے مارے انہیںاس متعلق کچھ نہ بتایا کہ کہیں وہ چھوڑ نہ دیں۔آخر شوہر نے مجھ توجہ ہٹا لی۔زندگی عذاب کی طرح محسوس ہونے لگی۔شیطان جن تنہائی میں مجھ پر بہت ظلم کرتا۔
جن تڑپ اٹھا ‘یہ وظیفہ پڑھنا چھوڑ دو!
عبقری رسالہ سے تعارف ہوا‘ مگرآپ سے ملاقات کے لئے ٹوکن نہ مل سکا جس وجہ سے مایوس ہو گئی۔اس دوران کسی نےلاہور شیخوپورہ روڈ پر واقع عبقری ہجویری محل کے بارے میںبتایا۔آپ کے خلیفہ صاحب سے ملاقات ہوئی۔انہوں نے ایک تعویذ پہننے کے لئے دیا اور سارا دن رَبِّ اِنِّیْ لِمَآ اَنْزَلْتَ اِلَیَّ مِنْ خَیْرٍ فَقِیْرلا تعدادپڑھنے کا فرمایا۔گھر واپس آئی‘ تعویذ پہنا اور وظیفہ شروع کیا تو مسئلہ مزید بڑھ گیا۔ میں نے عمل کو جاری رکھا‘آخر شیطانی جن نے منتیں کرنا شروع کر دیں کہ یہ وظیفہ پڑھنا چھوڑ دو‘ دوبارہ تنگ نہیں کروں گا مگر میں نے عمل جاری رکھا اور چند ہفتوں بعد خواب میں وہ شیطانی جن میرے قریب آیا تو میں نے یہی دعا پڑھی جس کی برکت سے وہ جل کر راکھ ہو گیا اور اس دن کے بعد زندگی میں سکون آگیا۔صحت ٹھیک ہونا شروع ہو گئی اور شوہر کے ساتھ بھی معاملات میں بہتری آنا شروع ہو گئی۔الحمدللہ میرا سالوں پرانا مسئلہ چند ہفتوں میں ٹھیک ہو گیا۔(ل‘ب‘کوئٹہ)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 301 reviews.