Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

پیچش سے چھٹکارا! دوا کی تاثیر نے حیرت میں ڈال دیا

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میرا ایک دعوت پر جانا ہوا، کھانے سے پہلے سب اپنے دوست احباب کے ساتھ  بات چیت میں مصروف تھے۔ وہاں ایک عزیز بھی آئے ہوئے تھے میں ان کے ساتھ بیٹھ گیا اور عبقری کی خدمت خلق  کےبارے میں چند باتیں کیں تو وہ مجھ سے اپنا درد بیان کرنے لگے ۔ انہیں گزشتہ با ئیس سال سے لوز موشن، پیچش، پتلے دست اور ڈائیریا رہتا تھا۔اندازہ کریں کہ جو بندہ بیس سال سے ایک بیماری میں مبتلا ہو اس کی کیا کیفیت ہو گی اور اس کی بے چینی کا کیا عالم ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے بے شمار علاج آزمائے اور دنیا جہان کے ڈاکٹروں کو دکھایا لیکن میری آنتوں اور پیٹ کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا ۔ اب تو وہ اس بیماری کو زندگی کا حصہ اور اللہ کی رضا سمجھ کر جی رہے تھے۔ میں نے انہیں حوصلہ دیا اور عبقری کی شفاء یابی کے چند واقعات سنائے لیکن انہیں پھر بھی یقین نہ آیا کہ میرا علاج ممکن ہے کیونکہ وہ ہر طرف سے ہار مان کر سب امیدیں چھوڑ چکے تھے ۔میں نے انہیں یقین دہانی کروائی اور ایک بار تجربے کے طور پر صرف چند دن عبقری دواخانہ کی پیچش شفاء استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ کیونکہ یہ دوا میں پہلے بھی اپنے بہت سے جاننے والے رشتہ دار اور دوست احباب کو استعمال کروا چکا تھا جنہیں شفاءملی۔انہو ں نے بھی بالآخر میرے مشورے عبقری دواخانہ کی پیچش شفاءاستعمال کی جس سے انہیں کچھ فرق محسوس ہوا، پھر انہوں نے دو تین ڈبیاں پیچش شفاء استعمال کی۔ وقتاً فوقتاً میں ان کی خبر لیتا رہا‘ انہیں دوائی سے فائدہ ہو رہا تھا۔ یقین کرنا مشکل ہے لیکن یہ حقیقت ہے پیچش شفاء کی صرف دو یا تین ڈبیاں استعمال کرنے سے ان کی بیس ‘بائیس سالہ بیماری ختم ہو گئی‘ جس کے علاج پر وہ لاکھوں لگا چکے تھے لیکن صحت سے محروم تھے۔ انہیں لوز موشن، پتلے دست اور ڈائیریا ، پیچش ختم ہی نہیں ہوتے تھے۔ پیچش شفاء استعمال کرنے سے الحمد للہ بائیس سال پرانا مسئلہ حل ہو گیا۔اس حیرت انگیز تجربے کے بعد میں تو یہی کہوں گا کہ اگر کسی کو پیچش، ڈائیریا یا پتلے دست اور پیٹ خراب ہو تو عبقری دواخانہ کی پیچش شفاء سے بہتر دنیا میںکوئی دوا نہیں ہے۔ (افضل قریشی، کراچی)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 299 reviews.