Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

اس ماہ کی روحانی محفل

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

اس ماہ کی روحانی محفل
9نومبر بروزہفتہ دوپہر 4 بجکر50منٹ سے لے کر5بجکر 35منٹ کے درمیان تین روٹیاں پکی ہوئیں سامنے رکھیں اور اپنے مسائل کا تصور کرتے ہوئے 33 مرتبہ مَعَاذَ اللّٰہ پڑھیں۔ان روٹیوںکے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کےچھت پر پرندوں کو ڈال ڈیں۔دوسری محفل:15 نومبر بروز جمعہ عصر سے مغرب کے درمیان گلاب کی عطر(اگر عبقری روحانی عطر ہو تو زیادہ بہتر ہے)جائے نماز پر لگائیں‘سر کو جھکا لیں اور دایاں ہاتھ سینے پر رکھ کر اول و آخر درود پاک کے ساتھ 11مرتبہ یَا اَکْرَمَ الْکُرَمآء پڑھیں۔
یہ اعمال اس یقین کے ساتھ کریں کہ اللہ تعالیٰ میری فریاد کو سن رہا اور سو فیصد قبول کر رہا ہے۔اس تصور کے ساتھ پڑھیں کہ آسمان سے ہلکی پیلی روشنی آپ کے دل پر ہلکی بارش کی طر ح برس رہی ہے ‘ دل کو سکون چین نصیب ہورہا ہے اور مشکلات فوری حل ہورہی ہیں۔ وقت پورا ہونے کے بعد دل و جان سے پوری امت، عالم اسلام اور غیرمسلموں کے ایمان کیلئے پوری دنیا میں امن کی دعا‘ اپنے لیے اور اپنے عزیز و اقارب کیلئے دعا کریں۔ پورے یقین کے ساتھ دعا کریں۔ ہر جائز دعا قبول کرنا اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔
عمل کا ہدیہ:اس ماہ100روپے کے نوٹ پر اول و آخر تین بار درود پاک کے ساتھ 7 مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کرکسی مستحق کو صدقہ کردیں اور اس تمام عمل کا ثواب حضرت امام حسنؓ اور حضرت امیر معاویہؓ کی ارواح مبارکہ کو ہدیہ کریں۔
ہر مہینے کا ورد مختلف خاص ساعتوں کے مطابق ہوتا ہے۔بے شمارلوگ ماہانہ روحانی محفل کی برکت سےدکھ درد ٹلوا رہے‘آپ بھی اپنے مقام پررہتے ہوئےیہ عمل کر کے با مراد ہو جائیںاور بذریعہ خط اپنے مشاہدات لازمی لکھیں۔(ایڈیٹر)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 295 reviews.