محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں کافی عرصہ سےعبقری کے ساتھ وابستہ ہوں۔عبقری نے ہمیں قرآنی اعمال اور مسنون دعائوں کے ذریعے اللہ سے مانگنا اور لینا سکھایا ہے۔ہر ماہ عبقری رسالہ میں قرآن پاک کے کمالات پرواقعات اور تحریریں شوق سے پڑھتی ہوں جس سے ایمان تازہ ہو جاتا ہے‘مخلوق سے ہٹ کر نظر خالق پر جاتی ہے۔اس ضمن میںآج ایک اپنا واقعہ بھی تحریر کر رہی ہوں۔
سخت مشکل اور آزمائش
میرے شوہر ایک عام پرائیویٹ نوکری کرتے تھے‘تنخواہ بھی تھوڑی تھی۔مزید کئی دفتروں اور اداروں میں نوکری کے لئے درخواست دے رکھی تھی مگر سلیکشن نہ ہو سکی۔ہمارا مشترکہ خاندانی نظام ہے۔ہم ہر وقت کسی نہ کسی مشکل اور آزمائش میں مبتلا رہتے ۔دن رات یہی خوف رہتا تھا کہ ابھی سے سخت حالات ہیں‘کوئی نہ کوئی مصیبت گلے پڑ جاتی ہے۔وقت کے ساتھ ساتھ ضروریات اور مسائل بڑھتے چلے جا رہے ہیں‘آنے والا مستقبل کیسا ہوگا۔ان مسائل کی وجہ سے زندگی میں ہر وقت بے چینی اور بے یقینی کی صورتحال تھی۔خواہش تھی ہمارا آنے والا وقت بہتر نہیں بلکہ بہترین ہو‘آزمائشوں اور پریشانیوں کادور ختم ہو جائے‘زندگی سے دکھوں کے کانٹے ختم ہو جائیں ‘خوشیوں کے پھول زندگی کا حصہ بن جائیں۔ان دنوں شوہر کی بہن یعنی میری نند کو کسی نے قرآن پاک کے ختم کا عمل یعنی پورا قرآن چند دنوں میں پڑھ کر اس کا ثواب نبی کریم ﷺ‘ آپﷺ کے پورے گھرانے یعنی تمام امہات المومنینؓ‘بیٹے ‘ بیٹیاں‘ داماد‘نواسے اور نواسیاں شامل ہیں انہیں ہدیہ کرنے کا بتایا۔
ناقابل یقین حالات پیدا ہو گئے
ہم نے چند دنوں میں یہ عمل مکمل کر لیا ‘تلاوت کرتے وقت دل ہی دل میں اپنے مقصد کا تصور رکھا‘اللہ تعالیٰ نے کرم کیا‘اس عمل کے مکمل ہونے کے کچھ عرصہ بعد ہی ایسے غیبی اسباب بنے کہ شوہرکو حیران کن طور پر بہترین سرکاری نوکری مل گئی‘زندگی سے مشکلات اور پریشانیاںختم ہونا شروع ہو گئیں۔تھوڑے ہی عرصہ میں نا قابل یقین حالات پیدا ہو گئے‘اللہ تعالیٰ نےقرآن پاک کی تلاوت کی برکت سے ہم پر اپنا خاص کرم کر دیا ‘اس کے بعد قرآن پاک کی تلاوت کا مزید شوق اور یقین پختہ ہو گیا۔پہلے شوہر سارا دن کام کرتے رہتے تھے‘اب انہیں دن میں کافی وقت فرصت کا مل جاتا۔انہوںنے گھر پر بچوں کو ٹیوشن پڑھانا شروع کیا مگر یہ سلسلہ زیادہ چلتا دکھائی نہیں دے رہا تھا۔میں نے قرآن پاک کی تلاوت کے ساتھ ساتھ دو رکعت نفل پڑھ کر حضورﷺ کے گھرانے کو ہدیہ کر کے ان کے وسیلے سے دعا مانگی ۔چند ہی دنوں میں شوہر کے پاس ٹیویشن کے لئے کافی سٹوڈنٹس آ گئے۔اب بھی کوئی مشکل اور مسئلہ پیش آئے تو قرآن پاک کی تلاوت کے ذریعے وہ مسئلہ اور پریشانی ختم ہو جاتی ہے۔
اللہ نے اپنے نام کی لاج رکھ لی
ایسا ہی قرآن پاک کی تلاوت کا ایک عمل ہمارے محلے میں موجود ایک پٹھان فیملی نےبتایا کہ پریشانی اور مشکل کی صورت میں اگر گھر کے چند افراد مل کرایک نشست میںپورا قرآن پاک پڑھ لیں تو اس سے بہت جلد فائدہ ہوتا ہے‘مسائل کا ایمرجنسی حل مل جاتا ہے اور واقعی ایسا ہے۔چند دن پہلے کی بات ہے ان کا ایک چھوٹا بچہ لاپتہ ہو گیا۔سارے محلے میں دیکھا ‘رشتہ داروں کے ہاںاور دوسری جگہوں پر پتہ کیا مگر کہیں سے بھی بچے کی کوئی خبر نہ ملی۔تمام گھر والے کافی پریشان تھے‘محلے والوں نےبھی آس پاس کے دوسرے علاقوں میں دیکھا مگر بچہ نہ مل سکا۔ڈر تھا کہ بچے کو کسی نے اغوا نہ کر لیا ہو۔آخر تھک ہار کر گھر کی تمام عورتوں نے اکھٹے ہوکر بچے کی نیت سے قرآن پاک پڑھنا شروع کر دیا۔سب لوگ اس بچے کی وجہ سے کافی پریشان تھے ۔ابھی انہوں نے پورا قرآن پاک مکمل نہیں کیا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے پاک کلام کی لاج رکھ لی ‘گمشدہ بچہ مل گیا اور خیرو عافیت کے ساتھ گھر پہنچ گیا۔بچے کو دیکھ کر سب کے مرجھائے چہرے خوشی سے کِھل اٹھے۔انہوںنے بتایا کہ یہ ہمارا برسوں پرانا آزمودہ عمل ہےکہ جب بھی کوئی مشکل یا مصیبت پیش آئےتو گھر کی چند عورتیں اکھٹی ہو کر آپس میں سپاروں کی ترتیب بنا کر پورا قرآن پاک پڑھ لیتی ہیں جس سے مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں