Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کالے دھاگے سےمنحوس بیمار ی کایقینی حل

ماہنامہ عبقری - فروری2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ پر کروڑوں رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے۔آپ کو دنیا و آخرت کی تمام بھلائیاں اور خیریں عطا فرمائے‘آمین!
آج کے جدید دور میں خواتین کا جو مسئلہ بہت زیادہ شدت اختیار کر رہا ہے وہ بانجھ پن کا ہے۔بے اولاد ی کا جب بھی ذکر آئے تو ہمارے ذہنوں میں یہ خیال آتا ہے کہ اس کی وجہ عورت ہی ہوگی۔ اس وجہ سے بہت سے گھرانے پریشان ہو جاتے ہیں خاص طور پر خواتین کا استحصال بھی ہوتا ہے۔ایسی مایوس اور پریشان خواتین کے لئےایک مجرب روحانی عمل لے کر حاضر ہوئی ہوں۔ایسی خواتین جو بانجھ پن کی وجہ سے بے اولادی کے مسئلہ کا شکار ہوں اورطبی علاج کروانے کے باوجو بھی انہیںمراد نہ مل رہی ہو توایسی صورت حال میں میری درخواست ہے کہ یہ عمل ضرور آزمائیں بانجھ پن کا مرض ان شاءاللہ ختم ہو جائے گا اور اللہ تعالیٰ اولاد کی نعمت عطا فرمائیں گے۔بس اس عمل کے لئے یقین شرط ہے۔اس عمل کو اپنےمسئلے کا تصور کرتے ہوئے آزمائیں ان شاءاللہ مایوسیوں کے بادل چھٹ جائیں گے او شفاء نصیب ہو گی۔عمل درج ذیل ہے۔
سیاہ دھاگےکےچودہ عدد تار لے کر عورت کے سر سے پائوں تک ناپ لیں۔اتوار کے دن باوضو حالت میں لوبان جلائیں‘خوشبو سلگانے کے بعد اس دھاگے پر دس گرہیں اس طرح لگائے کہ ہر گرہ لگانے سے پہلے سات مرتبہ سورئہ فاتحہ اور سورئہ اخلاص پڑھ کر دم کرے اور پھر اس کے بعد حسب توفیق بچوں میں شیرینی تقسیم کریں۔جب دھاگہ تیار ہو جائے تو پھر سات مرتبہ چاروں قل(سورئہ کافرون‘سورئہ اخلاص‘ سورئہ فلق‘ سورئہ ناس)اول و آخر درود پاک پڑھ کر دھاگہ پر دم کرے اور اس کے بعد خود پر یعنی مریض پر بھی دم کرے۔جب بانجھ پن سے متاثرہ خاتون غسل کرے تو اسے چاہیے کہ تھوڑی سی مصری لے کر آدھی خود کھائے اور آدھی کسی بھی بچے کو کھلا دے۔پھر یہ دھاگہ خاتون اپنی کمر میں باندھ لے‘اس عمل کی بدولت ان شاءاللہ تعالیٰ جلد ہی بانجھ پن کا مرض ختم ہو جائے گا اورجلد ہی اولاد کی نعمت بھی نصیب ہو گی۔اگر آپ یا آپ کا کوئی عزیز اس مرض میں مبتلا ہے تو میرا مشورہ ہے اس عمل کو ضرور آزمائیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 061 reviews.