محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!مخلوق خدا میں جو آپ خیریں اور برکتیں پھیلانے کا ذریعہ بن رہے ہیں‘ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے آپ کے اس کار خیر میں دن دگنی اور رات چگنی ترتی عطا فرمائے۔آج اپنے کچھ مجرب وظائف عبقری رسالہ کے لئے تحریر کر رہا ہوںجو بچپن سے آزمودہ ہیں‘ان شاءاللہ قارئین کو اس سے بہت نفع ہو گا۔
گمشدہ چیز کی تلاش
اگر کسی شخص کی کوئی چیز گم ہو جائے اور تلاش کرنے کے باوجود بھی نہ مل رہی ہو تو اسے چاہیے کہ مسلسل لا تعداد اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنo کا ورد کرتا رہے۔ان شاءاللہ اس عمل کی برکت سے جلد ہی گمشدہ چیز واپس مل جائے گی۔
مشکلات سے نجات
اگر کوئی سخت مشکل آن پڑے یا کسی کام میں کوئی رکاوٹ پیش آجائے یا پھر کوئی شخص جان بوجھ کر آپ کے کام میں بلا وجہ دخل اندازی یا پریشانی کا سبب بن رہا ہو تو اس سے چھٹکارے کے لئے سارا دن درج ذیل درود پاک کثرت سے پڑھیں‘ا ن شاءاللہ مشکلات ختم ہوجائیں گی۔
دورد پاک :صَلَّی اللّٰہ عَلَیْکَ یَا مُحَمّدُ نُوْرٍمِّنْ نُوْرِاللّٰہ
حاجات منوانے کا مجرب عمل
عبقری سے ملنے والا عمل دو انمول خزانے جو کتابچہ کی صورت میں عبقری دواخانہ لاہور عبقری ایجنسی ہولڈر سے بھی مل جاتا ہے اسے زندگی کے مختلف معاملات میںآزمایا اور مجرب پایا۔شادی میں رکاوٹ ختم ہوئی۔بہت سی پریشانیاں ختم ہوئیں۔دل سے نفرتوں کا بوجھ ختم ہوا۔امت کے لئے مانگنےکا جذبہ پیدا ہوا اورحاجات پوری ہوئیں۔جھوٹ‘غصہ‘ غیبت سے چھٹکارا ملا۔دو انمول خزانہ پڑھنے سے انوکھی حفاظت ہوتی ہے ‘اگر کوئی بہت زیادہ خطرناک حادثہ پیش آبھی جائے تو معمولی سی چوٹی آتی ہے ۔
چوری شدہ مال بازیاب
اگر کسی گھر میں جنات چوریاں کرتے ہوں ‘اچانک سامان غائب ہو جاتا ہو ایسے حالات میں گھر کے چند افراد مل کر ایک ہی نشست میں 29 مرتبہ سورئہ طٰہٰ(پارہ 16) او ل آخر گیارہ بار درود شریف کے ساتھ پڑھ لیں تو ان شاءاللہ چوری شدہ سامان واپس مل جاتا ہے۔ہمارے گھر سے قیمتی سامان چوری ہو گیا تھا جو جنات نے چُرایا تھا۔اسی عمل کی وجہ سے الحمدللہ سامان واپس مل گیا۔
بُرے اور ڈرائونے خوابوں کا خاتمہ
اگر کسی کو بُرے اور ڈرائونے خواب آتے ہوں تو اسے چاہیے کہ ہر نماز کے بعد سات مرتبہ یَا لَطِیْفُ یَا خَبِیْرُ پڑھنا شروع کردے۔اس عمل کی بدولت نیک اور اچھے خواب آنا شروع ہو جاتے ہیں۔میں خود کئی سال سے یہ عمل کر رہا ہوں۔اس عمل کی وجہ سےنیک درویش اللہ کے ولیوں سےخواب میں ملاقات نصیب ہوئی۔ان سے باتیںاور عنایتیں نصیب ہوئیں‘بہت ہی مجرب عمل ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں