Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پانچ منٹ کے ٹوٹکے سےپُرکشش حسِین آنکھیں

ماہنامہ عبقری - فروری2024ء

آنکھیں صرف روح میں جھانکنے اور آپ کے وجود کی کھڑکیاں ہی نہیں ہیں بلکہ یہ آپ کی صحت کے اچھے یا خراب ہونے کی نشاندہی بھی کرتی ہیں۔صاف اور چمکتی ہوئی آنکھیں اس بات کا مظہر ہیں کہ آپ کی صحت اچھی ہے۔اس طرح دھندلی ہوئی‘بجھی ہوئی یا سرخ آنکھیں اس بات کا غماز ہیں کہ آپ کی صحت خراب ہے یا پھر آپ کے طرز حیات میں کوئی گڑ بڑ ہے۔
آنکھوںکا خشک پن اور کمزوری
ہماری آنکھوں میں نمی بھی ہوتی ہے اور جب ہم پلکیں چھپکاتے ہیں تو یہ عمل اس نمی کے ذریعے آنکھوں کو بار بار دھویا کرتا ہے۔یہ آنسو ہماری آنکھوں کی صفائی کے لئے بہت ضروری ہیںجو آنکھوں کو خشک ہونے سے بچانے کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کے انفیکشن کے لئے بھی ایک حفاظت کا کام کرتےہیں۔خراب غذا اور غیر صحت مند مشاغل آنکھوں کو خشک کرکے مرجھا دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر راتوں کو دیر تک جاگنا‘ کمپیوٹریا ٹی وی کے سامنے بیٹھے رہنا‘ دھواں‘ گندگی‘ ماحول کی کثافت‘ یہ سارے عوامل آنکھوں کے لئے نقصان ہیں۔اس سے آنکھیں بھی خشک ہو جاتی ہیں‘ ان میں چبھن اور تکلیف بھی ہونے لگتی ہے۔ بہت سی غذائیں آنکھوں کے لئے مفید ہوتی ہیں اور ان کے استعمال سے آنکھوں روشن اور صحت مند رہتی ہیں۔جیسے وٹامن اےوالی غذائیں جن میں گاجر‘ پالک ٹماٹر‘خربوزہ اور آم وغیرہ شامل ہیں۔رات کے وقت کم نظر آنے کی صورت میں بلیو بیری ایک سو بیس ملی گرام سے ایک سو چالیس ملی گرام دن میں روزانہ استعمال کرنی چاہیے۔
آنکھوں کی سرخی اور جلن
آنکھوں کے سرخ ہونے کی کئی وجوہات ہیں۔بےخوابی‘ تھکان‘الرجی گرد آلود یا دھواں آلودماحول وغیرہ۔اگر ان کی طرف توجہ دی جائے تو آنکھوں کی اس خرابی کا ازالہ ہو سکتا ہے۔صحت مند آنکھوں کو مناسب مقدار میں آئرن کے ساتھ خون کی سپلائی کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ آنکھوں کو آکسیجن ملتا رہے‘ اس لئے روزانہ اپنی خوراک میں ایسی غذائیں ضرور شامل کرنی چاہیں جن میں آئرن موجود ہو جیسا کہ تِل ‘ مچھلی ‘گاجر وغیرہ۔آنکھوں کے امراض سے حفاظت کے لئے ضروری ہے کہ ہر اس چیز سے پرہیز کریں جو آنکھوں میں خون کی روانی کو سست یا کم کرنے کا سبب بنتی ہوجیسا کہ الکوحل اور کیفین وغیرہ۔اسی طرح سگریٹ نوشی بھی آنکھوں کے لئے بہت مضر ہے کیونکہ اس کا دھواں آنکھوں میں تکلیف پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔اگر آپ سگریٹ نوشی کےعادی ہیںتو کم از کم آنکھوں کی بھلائی کے لئے ہی اسے ترک کر دیں۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ انگوروں سے کشید کیے ہوئے عرق میں ایک ایسا جز پایاجاتا ہے جو پورے جسم میں خون کی شریانوں میں مناسب مقدار میں خون کی روانی کو بحال اور تیز رکھتا ہے۔جس سےآنکھیں سرخ بھی نہیں ہوتیں۔ آنکھیںجل رہی ہیں یا سرخ ہو رہی ہیں۔آپ پانچ منٹ کی توجہ سے اپنی آنکھوں کو اس کی خوبصورتی اور توانائی واپس دلا سکتی ہیں۔اس کے لئے آپ روئی اور گرم پانی استعمال کریں گی۔ اس کے بعد دونوں آنکھوں پر کھیرے کے ٹکڑےرکھ کر کسی تاریک کمرے میں پانچ منٹ کے لئے لیٹ جائیںاور گہری سانسیں لیتے رہیں۔ پھر اٹھ کر ہلکے گرم پانی سے آنکھوںاور چہرے کو دھولیں۔
آنکھوں اور گردوں کا تعلق
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے عموماً اس بات کی علامت ہیں کہ آپ بے خوابی کا شکار ہیں، آپ سوئے نہیں ہیں آکیو پریشر طریقہ علاج کے ماہرین کا یہ خیال ہے کہ جب آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑنے لگیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ گردوں میں خرابی پیداہوگئی ہے۔ایسی صورت میں زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال گردوں سے ٹاکسن کو دھو ڈالتا ہے اور آپ کے نظام ہاضمہ پرپڑنے والا دباؤ کم ہوتا چلا جاتا ہے۔ اگر آپ بے خوابی کی مریض ہیں تو نیندلانے کے لئے دواؤں کے بجائے غذاؤں پر توجہ دیں جیسےدودھ ‘دہی‘ کیلے وغیرہ نیند آور غذا میں شمار ہوتی ہیں۔ الکوحل‘ کیفین اور نکوٹین وغیرہ سے بھی پر ہیز کر لیں۔ کیونکہ یہ بھی آپ کے لئے بے خوابی کا سبب بن جاتے ہیںاور یہ چیزیں آپ کی نیندیں اڑا دیتی ہیں۔ نیند لانے کا ایک اچھا اصول یہ ہے کہ بستر پر جانے سے کئی گھنٹے قبل چائے یا کافی کا استعمال ترک کر دیں۔ اگر آپ کی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑ گئے تو ایک آسان ٹوٹکے پر عمل کر کے دیکھ لیں۔جب آپ غسل کر رہے ہوں تو اس وقت اپنےہنسلی کی ہڈی پر مساج کرتے رہیں۔ اپنی انگلیوں کو ہڈیوں سے پھراتے ہوئے شانوں تک لے آئیں۔
آنکھوں کی خشکی سے چھٹکارا:آنکھوں کا خشک ہوجانا ایک عام سی صورتحال ہے۔اس کی کئی علامات ہیں جیسے خشک‘ سرخی ‘ خارش اور آنکھوں میں چبھن وغیرہ۔یہ عام طور پر اسی وقت ہوتا ہے جب آنکھوں میں آنسوئوں کی کمی ہو جاتی ہے یا نمی ختم ہونےلگتی ہے۔آنکھوں کی خشکی وجہ وٹامن اے کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ہر وہ غذا جو آپ کے جسم میں خشکی پیدا کردے اور نمی کو جذب کرتی رہے آپ کی صحت اور آنکھوں کے لئے نقصان دہ ہے۔اس لئے کرسپی‘ فاسٹ فوڈ‘سگریٹ اور اس کے دھوئے سے دور رہنا چاہیے۔کمپیوٹر کا زیادہ استعمال:کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کو عام طور پر خشک آنکھوں ‘دبائواور تھکن کی شکایت ہو جاتی ہے۔ اس کی دو وجوہات ہوسکتی ہیں۔ پہلی وجہ یہ ہے کہ کمپیوٹر استعمال کرنے والے اپنی پلکیں دوسروں سے کم جھپکاتے ہیں۔ مثال کے طور پر کمپیوٹر نہ استعمال کرنے والوں کی پلکیں ایک منٹ میں بائیس بار جھکتی ہیں تو استعمال کرنے والوں کی پلکیں ایک منٹ میں صرف سات بار۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ آنکھوں کے وہ عضو جو نگاہوں کو کنٹرول کرتے ہیں۔ صرف اس وقت آرام کرتے ہیں جب ہماری نگاہ دور دیکھ رہی ہو۔ جبکہ کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے اسکرین بالکل سامنے ہوتی ہے۔ اس لئے آنکھوں کے عضلات تھکان میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔کمپیوٹر استعمال کرنے والے انداز ا صرف بیس منٹ کے بعد ہی اسکرین سے نظریں ہٹا کر ادھر ادھر دیکھ لیتے ہیں۔ اس کے بعد پھر کمپیوٹر کی طرف متوجہ ہو جاتے ہیں۔ لہذا یہ تمام عوامل کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کی آنکھوں پربراہ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔اس کے سد باب کے لیے کوشش کرنی چاہیے کہ وقفہ وقفہ کمپیوٹر سے ارد گرد دوسری جگہوں پر نظر دوڑاتے رہیں تا کہ اس پریشانی سے بچا جا سکے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 041 reviews.