محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم! میرے بیٹے کے ساتھ پیٹ میں کیڑوں کا مسئلہ تھا۔ صحت بہت کمزور تھی۔ کچھ بھی کھا لیتا لیکن جسم پر اس کا اثر نظر نہیں آتا‘17 سال کا ہو چکا تھا لیکن اپنی عمر سے پانچ سال چھوٹا لگتا تھا۔ میں نے عبقری دواخانہ میںآپ کے اسسٹنٹ صاحب کو بیٹے کا معائنہ کروایا۔ انہوں نے بھی پیٹ میں کیڑوں کا بتایا اور عبقری دواخانہ کی ’’تریاق‘‘ لکھ کر دی۔ میں نے وہیں دواخانہ سے’’ تریاق‘‘ خریدلی۔ بیٹے کو استعمال کروانا شروع کی‘ بیٹے کو پہلے ٹھیک سے بھوک نہیں لگتی تھی لیکن تریاق کے استعمال سے اس کو بھوک لگنے لگی ۔ کھانا اچھی طرح ہضم ہو نا شروع ہوا اور پیٹ میں کیڑے ختم ہوگئے۔ تریاق کے استعمال سے چند دنوں میں ہی بچے کی صحت کو چار چاند لگ گئے۔اس سے پہلےیہ کھانا سامنے رکھ کر ادھر ادھر دیکھتا رہتا اور کھانے کو اس کا دل ہی نہیں چاہتا تھا۔ لیکن جب سے اسے تریاق استعمال کروائی ہے یہ اچھی طرح کھاتا ہے اور ہر کھانا اس کے لئے صحت اور تندرستی میں بدل رہا ہے۔ جو غذا کھاتا ہے جزو بدن بنتی ہے اور اس کی جسامت عمر کے مطابق ہو گئی ہے ۔ بچے کی شخصیت نکھر رہی ہے اور جسم جاذب نظر بن گیا ہے۔ عبقری کی تریاق کبھی کبھار میں خود بھی استعمال کرتا ہوں۔ یہ بچوں اور بڑوں کے پیٹ کے مسائل کے لئے بہت مفید ہے۔ اس سے پیٹ صاف ہوتا ہے اور پیٹ کے کیڑوں سے نجات ملتی ہے۔(کامران حا مد ،لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں